Author Topic: اے پی ایم ایس او کراچی کی سیکٹر کمیٹیوں اور کوچنگ سینٹرز کے قیام کا اعلان  (Read 2084 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
اے پی ایم ایس او کراچی  کی سیکٹر کمیٹیوں اور کوچنگ سینٹرز کے قیام کا اعلان
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سیکٹر کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے ۔یہ اعلان لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نصرت ، اے پی ایم ایس او کے چیئرمین وحید الزماں صدیقی اور سیکریٹری جنرل نعمان علی بھی موجود تھے ۔جنرل ورکرز اجلاس میں اے پی ایم ایس او کی نو منتخب سیکٹر کمیٹیز کے اعلان کے ساتھ ساتھ کراچی کے اٹھارہ ٹاؤن میں اے پی ایم ایس او کی جانب سے کوچنگ سینٹر ز کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف نے کہاکہ کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک کے فکروفلسفے کے ساتھ ساتھ اپنی توجہ حصولِ علم کی جانب بھی مرکوز رکھیں کیونکہ موجودہ حالات میں تحریک کو پڑھے لکھے سلجھے ہوئے کارکنان کی ضرورت ہے ۔ نعما ن علی نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے نظم و ضبط کی پابندی کریں اور ہر قسم کی قربانی اور آزمائش کیلئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔ اے پی ایم ایس او کے چیئرمین وحید الزماں نے کہا کارکنان اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں ،موجودہ حالات پر کڑی نگا ہ رکھیں کیونکہ آج ہمارے ملک کو مذہبی انتہا پسندی کا سامنا ہے ۔
  [/rtl]      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"