Author Topic: انٹر تعلیمی بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کراچی کا دینی اسناد کی تصدیق جاری رکھنے کا  (Read 1512 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  انٹر تعلیمی بورڈ کمیٹی آف چیئرمین  کراچی  کا دینی اسناد کی تصدیق جاری رکھنے کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی، انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے دینی مدارس کے وزارت تعلیم اور وزارت مذہبی امور میں سے کسی ایک کے ماتحت ہونے کا فیصلہ ہونے تک دینی مدارس کی اسناد کی تصدیق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کا امتحان دینے والے امیدوار کی عمر کی کم از کم حد بالترتیب 14 اور 15 سال مقرر کر دی گئی ہے۔ آئی بی سی سی او لیول کے نصاب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے شامل قابل اعتراض مواد کے خاتمے کے لئے برٹش کونسل سے بات کرے گی۔ یہ بات آئی بی سی سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ اور سیکریٹری رمضان اچکزئی نے کراچی میں تعلیمی بورڈز کی کانفرنس کے اختتام کے بعد مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کانفرنس کے میزبان اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سعید صدیقی بھی موجود تھے۔ آئی بی سی سی کے چیئرمین ڈاکٹر حمایت اللہ نے بتایا کہ آئی بی سی سی دینی مدارس کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے معاملے پر وفاقی وزارت تعلیم اور وفاقی وزارت مذہبی امور دونوں کو خطوط جاری کر رہی ہے تاہم جب تک دینی مدارس کی کنٹرولنگ اتھارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا تعلیمی بورڈز مدارس کی اسناد کی تصدیق کا سلسلہ جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ آئی بی سی سی ابھی تک ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ غیر فعال ہے جس کے باعث بھی بعض مسائل پیش آ رہے ہیں اور آئندہ اجلاس میں مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ کراچی میں قائم ریجنل دفتر کی غیر فعالیت اور طلبہ کے مسائل کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تعلیمی اداروں سے اسناد حاصل کرنے والے طلبہ کی ڈگریوں کو ان تعلیمی اداروں کی تصدیق کے بعد ہی مساوی قرار دیا جاتا ہے تاہم اس اثناء میں انہیں تین ماہ کے لئے جز وقتی سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ او لیول کے نصاب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے شامل قابل اعتراض مواد پر آئی بی سی سی برٹش کونسل سے بات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ او لیول کی سطح پر نصاب میں شامل مختلف کتب میں سے کسی ایک کے انتخاب میں اسکول آزاد ہوتے ہیں۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"