Author Topic: رشتہ دار ویزا Relatives Visaامریکہ کا  (Read 4542 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
رشتہ دار ویزا Relatives Visaامریکہ کا
« on: December 09, 2007, 07:28:38 PM »
رشتہ دار ویزا    Relatives Visa

اگر آپ كے رشتہ دار امریكہ میں ہیں اور وہاں كی شہریت كے حامل ہیں توآپ مستقل ویزا كے لیے درخواست دے سكتے ہیں چاہے آپ امریكہ میں رہ رہے ہوں یا امریكہ سے باہر۔

ایمبیسی عارضی ویزا۔ ٹورسٹ ویزا جاری كر دیتی ہے۔ دور كے چچا یا بھتیجا كو یہ سہولت دی جاتی ہے ۔ مگر مستقل ویزا كے لیے علیحدہ طریقہ كار ہے۔ جس كے مطابق مندرجہ ذیل افراد كو ویزا جاری كیا جاتا ہے۔

شادی شدہ یا غیر شادی شدہ بچے امریكن شہریت كے حامل فرد كے بیوی یا اس كے بچے۔

بھائی بہن، جس كی عمر ١٢ سال ہو۔

امریكن شہریت كے حامل شخص كو اس بات كا ثبوت پیش كرنا پڑتا ہے كہ یہ میرے قریبی رشتہ دار ہیں یعنی درخواست گزار۔ قونصلیٹ كو۔

١: نكاح نامہ۔

٢: گرین كارڈ كی كاپی یا ثبوت۔

٣: پاسپورٹ۔

٤: برتھ / پیدائش سرٹیفكیٹ۔

٥: چال چلن كا پولیس سرٹیفكیٹ۔

سفارت كار كے سامنے انٹرویو دینا پڑتا ہے جس میں ممكن ہے مندرجہ ذیل سوال پوچھے جائیں۔

١: آپ كا نام؟

٢: آپ آج كل كہاں رہ رہے ہیں؟

٣: والدین كا كیا نام ہے اور ایڈریس؟

٤: اگر بیوی ہے تو اس كا مكمل نام؟

٥: آپ كی بیوی كہاں رہ رہی ہے اور كیا كرتی ہے؟

٦  آپ كے سسرال والوں كے نام اور ایڈریس؟

٧: آپ كی بیوی كب اور كہاںآ پ كو ملی اور كس نے آپ كا تعارف پہلی مرتبہ كروایا؟

٨: كیا آپ نے شادی كی كوئی تاریخ مقرر كی ہے؟ كوئی تاریخ اگر شادی ہو چكی تو كورٹ میرج كب كی؟ كون جج تھا؟ كون سی عدالت تھی؟

٩: اگر صرف منگنی تو كب ؟ اور انگوٹھی كہاں ہے، كہاں سے خریدی؟

٠١: آپ كی شادی كے انتظامات كس نے كئے۔ كتنے لوگ شامل ہوئے؟

١١: شادی كے گواہ كون تھے۔ شادی سے پہلے یا بعد میں دعوت دی گئی ؟ كب؟

٢١: ہنی مون كہاں منایا؟

٣١: آپ كہاں كام كرتے ہیں كیا كام كرتے ہیں ، كتنے گھنٹے، كتنی آمدن ہے؟

٤١: آپ كی بیوی كیا كام كرتی ہے۔ كہاں ، كتنی آمدن ہے؟

٥١: كتنے بچے ہیں، عمریں كیا ہیں، تمام بچوں كی لسٹ؟

٦١: آپ كی بیوی كی شہریت كا ثبوت؟

٧١: آپ كی شہریت كا ثبوت؟

٨١: پاسپورٹ؟

یہ تمام سوالات سفارت كار كرے گا اگر آپ كی بیوی، خاوند ، بچے كوئی ایك امریكن شہریت كے حامل ہیں۔ بچوں كی صورت میں كم از كم ١٢ سال عمر ہونا ضروری ہے۔ اگر والدین رہ رہے ہیں اور اولاد كسی دوسرے ملك میں ہے تو اولاد اپنے والدین كے تمام ثبوت سفارت كار كو مہیا كرے گی تب ویزا مل سكے گا۔ نمونہ نمبر ٦۔



كاروبار       BUSINESS

ہر كوئی امریكہ كی شہریت حاصل كر سكتا ہے۔ اگر اس كے پاك كم از كم 40000/- چالیس ہزار امریكن ڈالر ہوں جو كہ وہ بطور منیجر كاروبار، زراعت پر خرچ كر سكتا ہے اور ایك یا زیادہ امریكی لوگوں كو نوكری دے سكتا ہو۔

كیسے كوالیفائی كریں؟

یہ ضروری ہے كہ آپ 40000/- كسی كاربار میں لگائیں۔ كاروبار كے لیے مشینری یا آلات خریدیں فرم كو چلائیں كاروبار منتخب كریں۔ كمپنی كے ملازموں كی فہرست بنائیں ان كے اخراجات لگائیں۔ یہ رقم بینك میں ركھ دینے سے گزارا نہیں ہو سكتا بلكہ كاروبار شروع كرنا پڑتاہ ے۔ اگر آپ كاروبار غرض سے مستقل رہائش اختیار كر رہے ہیں تو درخواست كے ساتھ كاروبار كی نوعیت كے ثبوت وغیرہ لگانا پڑتے ہیں۔

١: چیك ووچر۔

٢: ایك غیر ملكی افسر۔

٣: معاہدہ۔

٤: سٹیٹ منٹ۔

٥: كاروبار كے متعلق اشتہارات كی گواہی۔

٦: سرٹیفكیٹ برائے سٹاك۔

٧: كوئی ایسا ثبوت جس سے ثابت ہو كہ آپ پاكستان سے اپنا كاروبار امریكہ منتقل كرنا چاہتے ہیں اور كاروبار 40000/- ڈالر مالیت سے زائد ہے۔ اس كا ثبوت پیش كرنا پڑتا ہے۔

آپ كو دو فارم پر كرنا پڑتے ہیں ایك درخواست برائے انفرسٹران امریكہ اور دوسر ا Preluminary Questionaire پر كرنا پڑتا ہے جس كا خاكہ آگے دیا گیا ہے۔ یہ امریكن قونصلیٹ كے سامنے پر كرنا پڑتا ہے اور انٹرویو دینا پڑتا ہے۔

صحافت كے ذریعے ویزا كا حصول

امریكن ایمبیسی صحافی حضرات كو ویزے جاری كرتی رہتی ہے۔ ا س كے لیے ضروری ہے كہ آپ كا پاسپورٹ جرنلسٹ بنا ہوا ہو یعنی كاروبار كے خانہ میں بطور جرنلسٹ۔ آپ كسی مستند اخبار، رسالے سے منسلك ہوں۔ آپ كی صحافتی زدنگی ہو یا ایك پہچان ہونی چاہیے یا كسی ایك شعبہ میں مہارت ہو اور اس شعبہ میں ماہر جانے جاتے ہوں۔ تب آپ كی درخواست پر غور كیا جاتا ہے۔ ایكرسیكشن كارڈ، پریس كارڈ، آمدن كا ذریعہ۔ اگر جائداد ہے تو اس كا ثبوت پیش كرنا پڑتا ہے۔ كس مقصد كے لیے جا رہے ہیں كسی كانفرنس میں شركت یا خاص تقریب میں شمولیت كے لیے ۔ اس تقریب یا كانفرنس كا دعوتی كارڈ یا انویٹیشن كارڈ وغیرہ پیش كرنا پڑتا ہے۔

باہر سے مال منگوانے كے لیے ویزا

اگر آپ كوئی انڈسٹری یا فرم كھولنا چاہتے ہیں اور اس كے لیے مشینری اور آلات منگوانا چاہتے ہیں تو بھی ویزا مل جاتا ہے مگر تمام ثبوت پیش كرنا پڑتے ہیں۔ فرم كے كاغذات، جائیداد كے كاغذات، انكم ٹیكس كی رسیدیں۔ ویلتھ ٹیكس كی رسیدیں، فرم كا ثبوپ پیش كرنا پڑتا ہے۔

اسی طرح نئی صنعتیں قائم كرنے كے لیے ویزے مل جاتے ہیں اگر آپ كو یورپین ویزا خاص طور پر لندن كا مل جاتا ہے تو تركی، سپین ، پرتگال كے ٹرانزٹ ویزے آسانی سے مل سكتے ہیں۔ سپین كی فلائنگ كلب كی ممبر شب حاصل كرنے سے بھی ویزا كے حصول میں آسانی ہوتی ہے۔

بحری جہاز میں ملازمت، شپ میں نوكری، ریسرچ فورم، اسٹڈی ٹور اور تبلیغی جماعت كے بندوں كو ویزے مل جاتے ہیں اور زیادہ مشكل پیش نہیں آتی كیونكہ كم ثبوت پیش كرنا پڑتے ہیں۔

امریكن ایمبیسی آج كل بہت كم ویزے جاری كرتا ہے۔ تاہم كاروبار لوگوں كے ویزے جاری كرتا رہتا ہے۔ اسی طرح تعلیمی مقاصد كے لیے بھی ویزے جاری كئے جاتے ہیں۔

امریكہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں كو سزا نہیں دی جاتی۔

وہ لوگ جن كو امریكن ویزے كی ضرورت نہیں ہوتی۔

١: امریكہ كہ شہری۔

٢: كینیڈا كے شہری یا پاسپورٹ ہولڈر

٣: برطانوی پاسپورٹ ہولڈر

٤: جرمنی، فرانس ، اٹلی، جاپان، نیدر لینڈ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، آئر لینڈ

ان ممالك كے لوگوں كو بھی ثابت كرنا پڑتا ہے كہ وہ تعطیلات پر سیر كے لیے آ رہے ہیں اور واپسی كی ٹكٹ ہمراہ ہو۔

ہمارے ہاں ہمیشہ ہی ٹھگوں ،فراڈیوں اور دھوكہ بازوں كی چاندی رہی ہے ۔ پچھلے چند ماہ سے امریكہ جانے كے رجحان میں جو تیزی آئی ہے اس كی بنا پر جہاں لاكھوں لوگ ہزاروں روپے ہاتھوں میں پكڑے امریكہ جانے كے لیے بے تاب ہیں وہاں سینكڑوں افراد جعلی كاغذات اور مہروں كو ہاتھ میں لیے امریكہ جانے كے خواہش مندوں سے رقوم بٹورنے كے لیے ہر ہوٹل ، دفتر ، تفریح مراكز، امریكی قونصلیٹ كے آفس كے باہر اور مختلف ٹریولنگ ایجنسیوں كے اندر اور گرد و نواح میں موجود ہیں۔ لوگوں پر امریكہ جانے كا بھوت اس قدر سوار ہے كہ ہر دوسرا بے روزگار اور ہر پانچواں فرد امریكہ جانے كے جنون میں مبتلا ہے۔