Author Topic: سکول مالکان کو طلبا کے والدین سے رابطہ کرنے اور سلیبس دینے کی ہدایت جاری  (Read 347 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول مالکان کو طلبا کے والدین سے رابطہ کرنے اور سلیبس دینے کی ہدایت جاری
فیصل آباد:کوروناوائرس کے خطرات اور بچوں کی صحت کی حفاظت کومدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سکول بند رکھنے کے احکامات دئیے جن پر عمل درآمد کروایا، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان
طالب علموں کو پڑھائی میں مشغول رکھنے کیلئے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں کورونا وائرس کے خطرات اور پھیلاوّ کے خدشات کے پیش نظر بند کئے جانے والے سکولوں کے سربراہوں اور نجی سکول مالکان کو طالب علموں کو پڑھائی میں مشغول رکھنے کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا طالب علموں کی پڑھائی میں دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی سکولوں کو طالب علموں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ان کے سلیبس کے مطابق انہیں پڑھنے کی تلقین کرنے کی ذمہ داری سونپ دی سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو بچوں کو واٹس ایپ ،سکائپ ،آڈیو اور ویڈیو سلیبس ریکارڈ کر کے بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات اور بچوں کی صحت کی حفاظت کومدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سکول بند رکھنے کے احکامات دئیے جن پر عمل درآمد کروایا اب سرکاری اور نجی سکول سربراہوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بچوں کے والدین سے رابطے میں رہیں اور بچوں کو سلیبس فراہم کریں تاکہ طلبا کی پڑھائی کا حرج نہ ہو ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  27 مارچ 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"