Author Topic: اسمبلی ہو گئی نہ ہی بریک:سکول یکم جون سے31 اگست تک4گھنٹے کیلئے اوپن,  (Read 279 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسمبلی ہو گئی نہ ہی بریک:سکول یکم جون سے31 اگست تک4گھنٹے کیلئے اوپن,
اپریل میں ایک دن کیلئے سکول کھول کر طلبہ کو کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے ،اسی روز داخلے ،9ویں کے پیپر 2جون،دسویں کے پریکٹیکلز12جون سے شروع ہونے کا امکان:ذرائع

سرگودھا: محکمہ تعلیم کی طرف سے تعلیمی سیشن اور ملتوی ہونیوالے امتحانات کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، ذرائع مطابق یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے 11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے ۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی، کورونا لاک ڈاون کے بعد اپریل میں صرف ایک دن سکول کھول کر دسویں کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا۔ مزید برآں نویں اور چٹھی کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے ،9ویں کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے شروع ہونے اور 12 جون کو دسویں کے پریکٹیکل شروع ہونے کے امکانات ہیں،اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں،8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناؤنس ہوگا،جبکہ فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے ۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تمام تر خطرات کو پیش نظر رکھا جائے کیونکہ بچوں کی طرف سے معمولی سی بے احتیاطی تمام اہلخانہ کے لئے انتہائی مہلک بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سرگودھا ایڈیشن مورخہ  27 مارچ 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"