Author Topic: تجربہ کار سٹووڈنٹس کو خصوصی تربیت دیکر قرنطینہ میں تعینات کیا جائے گا  (Read 305 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تجربہ کار سٹووڈنٹس کو خصوصی تربیت دیکر قرنطینہ میں تعینات کیا جائے گا
سرگودھا: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں اور صورتحال کی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظرگورنمنٹ پیرا میڈیکل اور نرسنگ سکولوں کیساتھ ساتھ نجی میڈیکل کالجز سے رضاکارانہ خدمات مانگ لی گئیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزسرگودھا کی جانب سے سرکاری و نجی میڈیکل اداروں کے پرنسپلز کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ روز جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے تجربہ کار سٹووڈنٹس جو کہ رضاکارانہ خدمات انجام دے کر اس صورتحال میں اپنا کردار ادا کر سکیں کی تفصیلات ،تعلیمی کیرئیرو دیگر کوائف فوری طور پر ارسال کئے جائیں، جنہیں خصوصی تربیت دے کر قرنطینہ قرار دی گئی جگہوں اور آئسولیشن وارڈز میں ماہرین کی معاونت کیلئے تعینات کیا جائے گا، آخری دو سالوں کے زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ترجیح دی جائے گی۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سرگودھا ایڈیشن مورخہ  27 مارچ 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"