جامعہ بلوچستان میں مبینہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے،پشتون ایس ایف آزاد
کوئٹہ: پشتون ایس ایف آزاد کے بیان میں جامعہ بلوچستان کی صورتحال پر متعلقہ حکام کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے 1996ایکٹ کے بر عکس اقدامات کر کے جامعہ کو تباہی سے دوچار کر دیا
مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر کرپشن کی جا رہی ہے بیان میں انسداد بد عنوانی اداروں سے اپیل کی گئی کہ جامعہ بلوچستان میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے اور ماہر تعلیم ایماندار شخص کو جامعہ کا سربراہ مقرر کیا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ایڈیشن میں مورخہ 6 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی