PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: گل on May 24, 2008, 10:03:55 PM

Title: میڈیکل امتحانات میں کم نمبروں سے فیل طلبہ کو گریس مارکس نہ دینے کا فیصلہ
Post by: گل on May 24, 2008, 10:03:55 PM

میڈیکل امتحانات میں کم نمبروں سے فیل طلبہ کو گریس مارکس نہ دینے کا فیصلہ   
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی نے میڈیکل کے امتحانات میں ایک یا دو نمبروں سے فیل ہونے والے طلبہ کو گریس مارکس نہ دینے اور بی ڈی ایس پیتھالوجی کے پرچے میں ممتحن کی غلطی سے ناکام رہ جانے والے26 طلبہ کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر اخلاق احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایم بی بی ایس کے امتحان میں غیر حاضر قرار دے کر فیل ہونے والے پوزیشن ہولڈر کو پوزیشن دی جائے گی۔دلچسب امر یہ ہے کہ غلطی کرنے والے کسی ممتحن یا ٹیبولیٹر کے خلاف کسی کارروائی کی کوئی سفارش نہیں کی گئی



شکریہ جنگ