Author Topic: کراچی انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان  (Read 923 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کراچی انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان

کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔
چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ
کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کے حسن ولد محمد سلیم رول نمبر 613522 نے 1100 میں سے 957 نمبرز کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن
جب کہ تابانیز کالج کے ہی اسد علی ولد محمد حسین رول نمبر 605091 نے 953 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،
تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر کامکس کالج کی طالبہ زلیخا عدنان بنت محمد عدنان نارا رول نمبر 623248
اور میٹرو پولس انٹر میڈیٹ کالج فار گرلز کی بشریٰ بنت محمد ناصر ادمانی رول نمبر 621878 نے حاصل کی۔
جب کہ 109 طلباء اے ون گریڈ، 1039 اے گریڈ، 2569 بی گریڈ، 4091 سی گریڈ، 3907 ڈی گریڈ اور 468 طلباء ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
حوالہ : یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 27 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی