Author Topic: سرحد : ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئرکے سالانہ امتحانات شروع  (Read 2210 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

سرحد : ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئرکے سالانہ امتحانات شروع
 
پشاور . . . سرحد بھر میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئرکے سالانہ امتحانات آج شروع ہوگئے ہیں، جس چالیس ہزار سے زائد طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر کے سالانہ امتحانات ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ صوبہ سرحد کے زیر اہتمام ہورہے ہیں۔ بورڈ کے اسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نورالوہاب نے جیونیوز کو بتایا کہ کہ بورڈ کے ساتھ سرحد بھر میں80 سرکاری اور غیر سرکاری کالجز منسلک ہیں جس کے مجموعی طور پر چالیس ہزار طلبا امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انجنیئرنگ کے12 ٹیکنالوجیز میں امتحانات ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد میں مختلف مقامات پر سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔
شکریہ جنگ