PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => ATI Pakistan => Topic started by: iram on July 03, 2010, 08:56:14 PM

Title: ATI demand dismiss Law Minister Rana Sanaullah
Post by: iram on July 03, 2010, 08:56:14 PM
ATI demand dismiss Law Minister Rana Sanaullah
اے ٹی آئی کا پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنےکا مطالبہ
اسلام آباد میں آبپارہ چوک پر انجمن طلباء اسلام کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے۔ اور  پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو برطرف کیا جائے۔

اے ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر اظہر محمود نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا اور جو گرفتار ہوتا ہے اسے رہا کر دیا جاتا ہے۔

داتا دربار پر حملوں میں وہی لوگ ملوث ہیں جنہوں نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو شہید کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں متحدہ سنی محاذ، جماعت اہلسنت، انجمن فیضان اسلام اور دیگر تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر اظہر محمود، علامہ ضمیر ساجد، مولانا محمد خطیب مصطفائی، مفتی محمد اقبال خان، مفتی گلزار احمد نعیمی، حاجی گل زمان اور شاہد احمد خان نے کی۔
Title: Re: ATI demand dismiss Law Minister Rana Sanaullah
Post by: ATI Karachi on October 27, 2010, 07:13:41 PM
LONG LIVE  ATI
[/size]
Title: Re: ATI demand dismiss Law Minister Rana Sanaullah
Post by: ATI Karachi on November 11, 2010, 03:03:10 PM

G A --------------  ATI
G A --------------  ATI
G A --------------  ATI