Author Topic: ٹیوٹا اورپی اے ایف معاہدے بورڈ فیصلوں کی روشنی میں نمٹانے کے احکامات  (Read 466 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ٹیوٹا اورپی اے ایف معاہدے بورڈ فیصلوں کی روشنی میں نمٹانے کے احکامات
پشاور : پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دورکنی بنچ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اور پاکستان ائیر فورس کے درمیان معاہدوں کو بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں نمٹانے کے احکامات جاری کردیئے ۔ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ہاشم رضا ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر سید اظہر علی شاہ ،اظہار الحق، یوسف علی شاہ اور نصراللہ سمیت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) کے سینکڑوں ملازمین کی طرف سے دائر آٹھ الگ ر ٹ کی سماعت کی ،
جسمیں موقف اپنایاگیاکہ پاکستان ائیر فورس اور ٹیوٹا کے درمیان ہونے والا معاہدہ ٹیوٹاایکٹ اور آئین کے متصادم ہے ، جس میں صوبائی حکومت کے فنی تربیتی اداروں اور اسکے اربوں روپے کے اثاثوں اور عمارتوں کو ائیر فور س کی تحویل میں دیئے گئے ہیں ،جبکہ ان اداروں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو جبری بے دخل کیا گیاہے ، جس سے انسانی اورآئینی حقوق پامال ہوئے ہیں، لہذا اس معاہدے کو کالعدم قرار دے کر ادارے کو سابقہ پوزیشن پر بحال کیا جائے ۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے فریقین کو آپس میں مشورہ کرنے کا وقت دیا جسکے بعد فریقین کی باہمی رضامندی پر عدالت نے 10مئی 2019کو ہونے والے بی او ڈی کے

تیرہویں اجلاس کے فیصلوں کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے کیس کو نمٹا لیا بی او ڈی اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ٹیوٹا اور پی اے ایف کے درمیان مزید کوئی نیا ایگریمنٹ نہیں ہوگا ٹیوٹا میں ممکنہ طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی پیدا کی جانے والی اسامی کی کوئی قانونی گنجائش نہیں لہذا اس اسامی کو ختم کیا جائے۔ صوبائی حکومت کے جو ووکیشنل ادارے شاھین فائونڈیشن کے حوالے کئے گئے ہیں معائدے کے کی مدت پوری کرنے کے بعد واپس ٹیوٹا کی حوالے کئے جائینگے جہاں فوری طور پر ٹیوٹا کے ملازمین کو تعینات کیا جائے گا شاھین فائونڈیشن کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کا ٹیوٹا کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو گا اداروں کی مانئیٹرنگ کے اختیارات 30ستمبر2019کے بعد شاھین فائونڈیشن سے واپس ٹیوٹا کو منتقل کر دیے جائینگے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 13 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"