Author Topic: آئی ٹی یونیورسٹی سےمتعلق بیانات علم دشمنی ہیں، پشتونخوامیپ  (Read 904 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آئی ٹی یونیورسٹی سےمتعلق بیانات علم دشمنی ہیں، پشتونخوامیپ
کوئٹہ: پشتونخوامیپ کے پریس ریلیز میں چند تعلیم اور علم دشمن عناصر کی جانب سے آئی ٹی یونیورسٹی اور اس کی سینٹ اور دیگر اداروں کے ارکان سے متعلق بیانات کو علم دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیز میں ان کے ادارے سینٹ ، سنڈیکیٹ ، اکیڈمک کونسل میں ارکان کا تعین
 ان کے ایکٹ میں واضح ہے جنہیں صوبائی اسمبلی نے پاس کیا ہے جس کے تحت صوبائی اسمبلی کے ارکان ، ہائیکورٹ کے ججز ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، یونیورسٹی کے مختلف ڈیپاریٹمنٹس کے ڈینز اور یونیورسٹی کے چانسلر (گورنر) کی جانب سے علمی ماہرین پر مشتمل ادارے بنتے ہیں جس میں کسی خاص نسل کی بنیاد پر ارکان نہیں لئے جاتے ہیں۔لہٰذا مذکورہ عناصر اس قسم کے بیانات سے اجتناب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی ، تدریسی عمل اور دیگر معاملات پر توجہ دیں تاکہ ہمارے طلباء اس اہم یونیورسٹی سے علمی استفادہ کرسکیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 20 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"