Author Topic: لائبریری/بك بنك  (Read 3659 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
لائبریری/بك بنك
« on: December 05, 2007, 06:22:47 PM »
لائبریری/بك بنك

اسلامیہ كالج سول لائنز كی لائبریری كا شمار لاہور كی چند بڑی لائبریریوں میں ہوتا ہے، جہاں مختلف مضامین پر مشتمل تقریباً ساٹھ ہزار كتب موجود ہیں خصوصاً اقبالیت پر تقریباً پچیس سو، شعر و ادب پانچ ہزار اور جدید سائنسی علوم پر دس ہزار بیش قیمت كتب موجود ہیں جبكہ علامہ اقبال كا گرانقدر ذاتی كتب خانہ جو تقریباً سوا چار سو كتب پر مشتمل ہے، كالج لائبریری كی زینت ہے۔ علاوہ ازیں كتب خانہ جامعہ عثمانیہ﴿حیدر آباد دكن﴾ پروفیسر شہرت بخاری اور جناب محمد عارف قریشی كی عطا كردہ نایاب اور قیمتی كتابیں بھی لائبریری میں موجود ہیں۔

دور جدید كے تقاضوں سے لائبریری كو ہم آہنگ كرنے كے لیے ایك جدید ترین كمپیوٹر بھی موجود ہیں، جب كہ لائبریری میں كمپیوٹر سے متعلق جدید ترین كتب بھی مہیا كر دی گئی ہیں تاكہ اساتذہ اور طلبہ ان سے استفادہ كر سكیں۔ كتب خانے كے اندر مطالعے كی نشستوں كا معقول انتظام ہے۔ تازہ ترین اخبارات اور رسائل كتب خانے میں مطالعہ كے لیے روزانہ موجود رہتے ہیں۔ كتابوں كے اجرائ كے لیے طلبہ كو باقاعدہ لائبریری كارڈ جاری كیا جاتا ہے۔ البتہ اخبارات رسائل، میگزین اور ریفرنس كی كتابیں كسی صورت بھی گھر كے لیے جاری نہیں كی جاتیں۔ طلبہ سے توقع كی جاتی ہے كہ وہ فارغ اوقات میں اس كتب خانے سے خاطر خواہ فائدہ اٹھائیں۔ كالج لائبریری میں ایك بك بینك بھی قائم ہے جو مختلف،رفاہی اداروں، مخیر حضرات، اساتذہ اور طلبہ كی طرف سے عطیہ كتب پر مشتمل ہے۔ طلبہ سے توقع كی جاتی ہے كہ وہ بك بینك سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں اور كتابوں كے عطیات جمع كرانے میں بھی بڑھ چڑھ كر حصہ لیں۔