Author Topic: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھلمالوجی نے آپٹومیٹری ڈگری ہولڈرز کو ڈاکٹر ن  (Read 4191 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھلمالوجی نے آپٹومیٹری ڈگری ہولڈرز کو ڈاکٹر نہ لکھنے کیخلاف ہائی کورٹ میں کیس
پشاور: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھلمالوجی نے آپٹومیٹری کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو ڈاکٹر نہ لکھنے کیخلاف پشاورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
جبکہ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس احمدعلی پر مشتمل دورکنی بینچ نے اس حوالے سے ہائیرایجوکیشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا،
پیکو نے جہانزیب محسود ایڈوکیٹ وغیرہ کی وساطت سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ان کا ادارہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سے تصدیق شدہ ہے،
تاہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کیاہے جسکے مطابق ڈی او کے ڈگری ہولڈراپنے ساتھ ڈاکٹر کا لفظ استعمال نہیں کرسکتے،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ
باربارنوٹسز کے باوجود ایچ ای سی کی جانب سے جواب جمع نہیں کیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب ایڈمشن متاثرہورہے ہیں ،انہوں نے عدالت سے التجاکی کہ انہیں بھی ڈاکٹر لکھنے کی اجازت دی جائے جبکہ متعلقہ نوٹیفیکیشن کو معطل کیا جائے۔
دورکنی بینچ نے عدالت میں موجود پراسیکیوشن کو حکم دیا کہ اس حوالے سے ایچ ای سی کے کمنٹس جمع کرائے جائیں جبکہ کیس کی سماعت اگلی پیشی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 28 نومبر ، 2019 کوشائع ہوئی