PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => AIOU => Topic started by: sb on November 02, 2018, 11:37:40 AM

Title: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
Post by: sb on November 02, 2018, 11:37:40 AM

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
کوئٹہ :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2018ء کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ جاری ہیں۔ امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر یونیورسٹی نے پورے ملک میں جمعرات یکم نومبراورجمعہ2نومبرکو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق ملتوی شدہ ان امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ یونیورسٹی نے گذشتہ روز 31۔اکتوبر کو منعقد ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے تھے اور ساتھ یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اب یہ امتحانات 8جنوری کو منعقد ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ نومبر 2018 کو شائع ہوئی