Author Topic: الخدمت فاؤنڈیشن سرحد نے سعدبن مغاذ ماڈل اسکول کو کمپیوٹرز فراہم کیے۔  (Read 1529 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

الخدمت فاؤنڈیشن سرحد نے  سعدبن مغاذ ماڈل اسکول کو کمپیوٹرز فراہم کیے۔

پشاور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ سرحدکے صدر ڈاکٹرمحمداقبال خلیل نے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ اورجدید ٹیکنالوجی میں مہارت کے ذریعے نہ صرف اقوام عالم کا مقابلہ کیاجاسکتاہے بلکہ علم کے فروغ کے ذریعے سے ہی ملک کو درپیش مسائل اورمشکلات سے نکالاجاسکتاہے اورمقصد کاحصول اجتماعی جدوجہد کا متقاضی ہے۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدرڈاکٹرمحمداقبال خلیل نے الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے ضلعی صدر ملک پرویزخان کو سعدبن مغاذ ماڈل اسکول کے لیے کمپیوٹرزحوالہ کرنے کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت روز اول سے مسلمہ ہے۔ اور دور جدید میں اسلامی علوم کے ساتھ جدید عصری علوم اور ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیرقومی ضرورت کی حیثیت اختیارکرچکا ہے۔ انہوں نے ملک اور قوم کی تیزتر ترقی کے لیے حکومت فلاحی اداروں اوراہل خیر افراد پر ملک میں شرح خواندگی بڑھانے کے لیے زبان ‘ رنگ ونسل‘ علاقائی تفریق اور سیاسی تعصبات سے بالاترہوکر اپنا مثبت اورتعمیری کردار اداکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی اسکول کے لیے عطیہ کیے گئے کمپیوٹرز الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر ملک پرویزخان کے حوالے کیے ۔
 
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"