Author Topic: سکولوں میں داخلہ مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،کتابیں ،بیگز تقسیم  (Read 443 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں میں داخلہ مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،کتابیں ،بیگز تقسیم
فیصل آباد:حکومت پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اورداخلہ مہم کو ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھاتے ہوئے سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔
یہ بات ارکان صوبائی اسمبلی میاں وارث عزیز اور فردوس رائے نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سمن آباد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام سکولوں میں بچوں کی داخلہ مہم 2019کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رند،سی ای او ایجوکیشن علی احمدسیان،ڈی او ایجوکیشن چوہدری محمدانور پنسوتہ، پرنسپل کشور ناہید رانا،ڈپٹی ڈی او وومن سٹی بلقیس ریحانہ،محکمہ تعلیم کے دیگر افسران، اساتذہ، طالب علم اور ان کے والدین بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران ارکان اسمبلی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز اور سی ای او ایجوکیشن نے داخلہ رجسٹرڈ میں بچوں کے ناموں کا اندراج کرکے داخلہ مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا اور بچوں میں کتابیں اورسکولز بیگز بھی تقسیم کیے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد  ایڈیشن میں مورخہ 21 مارچ 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"