Author Topic: پوزیشن ہولڈرز کی شکایات پر کالج پرنسپلز سے باز پرس،چیئرمین تعلیمی بورڈ کراچی  (Read 967 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پوزیشن ہولڈرز کی شکایات پر کالج پرنسپلز سے باز پرس،چیئرمین تعلیمی بورڈ کراچی

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین انعام احمد نے کہا ہے کہ ممتحن کے رویے کے حوالے سے پوزیشن ہولڈرز کی شکایات پر کالج پرنسپلز سے باز پرس کی جائے گی ۔
امتحانی پرچہ جات کو نصاب کے مطابق رکھنا پڑتا ہے، اگر نصاب تبدیل ہوگا تو پرچہ جات کی تیاری میں بھی تبدیلی آئے گی۔
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انعام احمد نے کہا کہ جس طرح ہمارے بورڈ کا نظام ہے اسی کو لے کر چلتے ہیں،
نصاب میں جو کچھ ہو وہی امتحانات کے پرچہ جات کی تیاری میں رکھا جاتا ہے۔
نصاب کو بہتر کرنا حکومت کا کام ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث بچوں کے نتائج خراب آرہے ہیں۔
حکومت کو چاہئے کہ وہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرے۔
حوالہ : یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 27 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی