سرما کی ٹریننگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے پنجاب ٹیچرز یونین
ملتان : پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، طاہر وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا ہے
کہ ہم ٹیچرز ٹریننگ کیخلاف نہیں ،اختلاف صرف اس شیڈول سے ہے،صوبائی وزیر تعلیم ، سیکرٹری سکولز پنجاب اور پروگرام ڈائریکٹر قائد پنجاب سے مطالبہ ہے کہ موسم سرما میں ہونیوالی ٹریننگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے وگرنہ کل پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 17 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی