Author Topic: سوات : تباہ اسکولوں کے طلباء کیلئے دیگر اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ  (Read 1582 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سوات : تباہ اسکولوں کے طلباء کیلئے دیگر اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ
   
پشاور . . . سرحد حکومت نے سوات میں شدت پسندوں کی جانب سے تباہ کئے جانے والے اسکولوں کے متاثرہ طلبا کیلئے مینگورہ اور دوسرے اضلاع میں اسکول اور ہاسٹلز کے لئے عمارتیں کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ طلبا کے تعلیمی مستقبل بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ بھی شروع کی جائے گی تاکہ طلبا کا جو قیمتی وقت ضائع ہوا ہے اس کا ازالہ ہو سکے۔ انھوں نے بتایا کہ اسکولوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے بین الاقوامی امدادی اداروں سے مدد طلب کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے سوات میں تقریبا200 اسکولوں کو بموں سے اڑادیا ہے جبکہ کئی اسکول دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد بند کردیے گئے ہیں۔ سردار حسین بابک نے کہا کہ سوات میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے کھول دئے جائیں گے۔ 


شکریہ جنگ