Author Topic: سوات : گرلز اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کُھل گئے، نقل مکانی کرنے والوں کی واپ  (Read 1452 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
سوات : گرلز اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کُھل گئے، نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی
   
پشاور(جنگ نیوز) سوات میں امن معاہدے کے بعد گرلز اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے پیر کو کھل گئے اور تدریسی عمل شروع کردیاگیا تاہم انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے اسکولوں کی حفاظت سخت کردی گئی ہے،جبکہ آپریشن کے متاثرین کے بعض اسکولوں میں رہائش پذیر ہونے کے باعث متعدد اسکولوں میں تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا، دوسری جانب سوات آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا آغاز بھی ہوگیا، شورش زدہ ضلع سوات میں تعلیمی ادارے گزشتہ سال ستمبر میں بند کردیے گئے تھے جب مقامی طالبان کی طرف سے طلباء و طالبات کے اسکولوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ شروع کیا گیا، ذرائع کے مطابق ضلع سوات میں کل 1700 اسکول ہیں جن میں 1131 لڑکوں کے جبکہ 569 لڑکیوں کے اسکول ہیں، عسکریت پسندوں کی طرف سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران مجموعی طورپر 190 اسکول تباہ کیے گئے، تباہ ہونے والوں اسکولوں کی وجہ سے 55 ہزار طلباء و طالبات تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوگئے جبکہ ضلع بھر میں نجی و سرکاری سکولوں کی بندش کی وجہ سے تقریباََ 80 ہزار طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہوئی، سرحد حکومت اور کالعدم مذہبی تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے درمیان ہونیو الے امن معاہدے کے بعد متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ ضلع سوات میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائیں۔
 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"