Author Topic: انٹرمیڈیٹ سال دوئم انگریزی کے پرچہ میں متعدد طالب علم بے ہوش  (Read 2632 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انٹرمیڈیٹ سال دوئم انگریزی کے پرچہ میں متعدد طالب علم بے ہوش
لاہور :لاہورمیں آج سارا دن شدید گرمی تھی ،اور رمضان المبارک کا دوسرا روزہ تھا۔ آج انٹرمیڈیٹ سال دوئم کا انگریزی لازمی کا پرچہ تھا
آج انگریزی لازمی کا پرچہ دونوں گروپ (صبح اور شام ) کے اوقات میں منعقد ہوا۔
 
شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کئی امتحانی سنٹر میں طالب علموں کے بے ہوش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور کے امتحانی سنٹر میں دوسرے گروپ میں تین طالبات ، عائشہ،ثنا،  اور لیلی روزہ کی حالت میں پرچہ حل  کررہی تھی۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی بند تھی۔ جس سے کلاس روم میں  تین طالبات بے ہوش ہوگی۔ جن کو ابتدائی طبی امداد کے سروسز ہاسٹل منتقل کیا گیا۔
ہاسپٹل ذرائع کے مطابق گرمی اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے طالبات بے ہوش ہوئی۔ جن کو کچھ دیر علاج کے بعد فارغ کردیا گیا۔

لاہور میں شاہدہ کالج، گورنمٹ ہائی سکول جلو موڑ، اور بورڈ امتحانی سنڑ لارنس روڈ  میں بھی گیارہ طلبہ وطالبات کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ملی ہیں

والدین نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے ۔ شدید گرمی کی وجہ سے امتحانی ڈیٹ شیٹ پر نظر ثانی کی جائے ۔
یا پھر امتحانی سنٹر میں لوڈشیڈنگ کے دوران یو یی ایس / جنرئٹر کا انتظام کیا جائے ۔

Offline faisal lashari789

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 3
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
This is the very use full information about this one and if you want to know about more Educational News please visit at gotest online testing website were you can get the all information regarding study in Pakistan.