Author Topic: تعلیمی بورڈ حیدرآباد: میٹرک کے طلبہ کوغلطیوں سے پرگیٹ پاس جاری  (Read 3512 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
تعلیمی بورڈ حیدرآباد: میٹرک کے طلبہ کوغلطیوں سے پرگیٹ پاس جاری    
نواب شاہ (بیورو رپورٹ) اعلیٰ و ثانوی بورڈ حیدرآباد نے میٹرک کے طلبہ کے غلطیوں سے پر گیٹ پاس جاری کر دیے۔ کسی کا نام و ولدیت تبدیل، کسی طلبہ کی عمر 130 سال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے لیے ایچ ایم خواجہ ہائی اسکول ون نواب شاہ کے 43 طلبہ کو جاری کردہ گیٹ پاس میں سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے میں دو طالب علم عبدالجبار اور ارسلان کی عمریں 130 سال سے زیادہ کر دیں جبکہ متعدد کے نام و ولدیت بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب متاثرہ طلبہ نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے بورڈ آفس بات کی تو انہیں کہا گیا کہ غلطیوں کی درستی کے لیے فی طالب علم 7 سو روپے فیس وصول کی جائے، دوسری طرف متاثرہ طلبہ اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ غلطیاں بورڈ آفس کی طرف سے ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود ان سے 7 سو روپے فیس طلب کی جا رہی ہے جو ناانصافی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نااہلی کے مرتکب بورڈ آفس کے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں اور ان کے بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچائیں۔