PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Pakhtoon Student => Topic started by: AKBAR on May 11, 2008, 12:57:24 PM

Title: تعلیمی اداروں میں امن خراب کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
Post by: AKBAR on May 11, 2008, 12:57:24 PM

تعلیمی اداروں میں امن خراب کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما اسماعیل محسود سندھ کے صدر طارق خان ترین، سیکرٹری اطلاعات عمران آفریدی اور جنرل سیکرٹری سندھ الطاف خٹک نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں امن وامان خراب کر کے شہر میں لسانی فسادات کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پختون ایس ایف کے کارکنوں کے اغوا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور جوہر ڈگری کالج سے 3 کارکنوں کوا غوا کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا بعد میں اس واقعہ کا مشروط طور پر مقدمہ قائم کیا گیا جوہر ڈگری کالج کے واقعے کے دوسرے روز سپریئر سائنس شاہ فیصل کالونی میں کئی کارکنوں وذمہ داران پر تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تمام واقعات کا نوٹس لیا جائے اور ان میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے ہم انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ان تمام عناصر کو گرفتار نہ کیا گیا تو پورے شہر میں احتجاج ہو گا۔