Author Topic: ناروے Norway  (Read 1953 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ناروے Norway
« on: December 09, 2007, 09:09:42 PM »
ناروے
Norway
ناروے كا دارالحكومت اوسلو ہے ۔ یہاں كی كرنسی كرونر ہے۔ ناروے كی زبان ناوریجین ہے۔

ناروے شمال مغربی یورپ میں اسكنڈے نیویا كے مغربی علاقہ میں واقع ہے۔ ناروے كے مشرق

میں روس، فن لینڈ، اور سویڈن واقع ہیں ۔ شمال كی طرف Arctic سمندر ہے۔ جنوب میں

Skagerrak straits اور مغرب میں شمال سمندر ہے۔ ناروے اقوام متحدہ كا ممبر ہے۔ ناٹو ،

افٹا اور یورپین كونسل كا ممبر ہے۔

بدھ اور جمعرات كو ویزا فارم جمع كئے جاتے ہیں۔

ہر پاكستانی جس كا پاسپورٹ بنا ہوا ہے كو ناروے كاویزا مل سكتا ہے۔ مگر اس كو مندرجہ

ذیل شرائط پوری كرنا پڑتی ہیں۔ یہ شرائط پوری كرنے سے آسانی سے ویزا مل جاتاہے۔ اس

بات كا ثبوت كہ ناروے میں آپ اپنا خرچہ برداشت كر سكتے ہیں۔ ڈالر، ٹریول چیك كی صورت

میں ۔ كسی فضائی كمپنی كا دو طرفہ كنفرم ٹكٹ۔

سیر و سیاحت كے لیے جا رہے ہیں تو ٹی ڈی سی پی كی طرف سے جاری شدہ كارڈ یا

اجازت نامہ یا سرٹیفكیٹ ممبر شپ كارڈ كی تعلیمی قابلیت كے كاغذات۔

اگر كاروبار ہے تو اس كی تفصیل، آخر ماہ تك بینك بیلنس شیٹ۔ زرمبادلہ كی اجازت سٹیٹ

بینك آف پاكستان كی طرف سے۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں

ناروے كے شہری، برطانیہ كے شہری اور برطانیہ كی كالونیز۔

امریكہ كے شہری، تركی كے سفارتی لوگ، فوجی ملازمی، اقوام متحدہ كے تحت۔

مندرجہ ذیل ممالك كے شہری، شہریت یافتہ افراد

آسٹریلیا، برازیل، آسٹریا، ارجنٹائن، بلجیم، بلووا، كینیڈا، كیونا، ڈنمارك، جاپان، جرمنی،

سویڈن، فرانس، سپین، سوئٹزرلینڈ، یونان، گوئٹے مالا، سنگاپور، گرین لینڈ، آئرلینڈ، آئس

لینڈ، ملائشیا، مالٹا ، پرتگال، تھائی لینڈ، تنزانیہ، مناكو، جمیكا،كوسٹ لائس، نیدر لینڈ،

زمبابوے، زمبیا۔

شہریت

شادی كر لینے سے ہی شہریت نہیں مل جاتی بلكہ اس كے لیے باقاعدہ درخواست دینی

پڑتی ہے۔ ضروری ہے كہ كم از كم سات سال سے قانونی طور پر آپ ناروے میں رہ رہے ہوں۔

آپ كی ریپوٹیشن اچھی ہو۔ پولیس میں كوئی كیس آپ كے خلاف رجسٹر نہ ہو۔ تب آپ كی

شہریت كی درخواست پر غور كیا جائے گا۔

شادی كرنے سے ہر سال بعد ویزا كی مدت بڑھا دی جاتی ہے۔ مدت ختم ہونے پر متعلقہ

عدالت میں جا كر پھر سے تصدیق كرنا پڑتی ہے اور ویزا كا اجرا كر دیا جاتا ہے۔

ناروے میں سیاسی پناہ كے سلسلہ میں بہت تحقیق كی جاتی ہے۔ ذاتی طور پر كسی

مسئلہ میں ملوث ہونے پر آپ كا كیس منظور كیا جاتا ہے۔ آپ كے پہلے بیان مطابق ہی كیس

چلتا ہے۔ اور اسی كے مطابق متعلقہ ریكارڈ كا ہونا ضروری ہے۔ كسی قسم كے رد و بدل سے

تمام كیس خراب ہو جاتا ہے اور آپ كی سیاسی پناہ كی درخواست نامنظور ہو جاتی ہے۔

مثلاً اگر آپ یہ ظاہر كرتے ہیں كہ آپ كا تعلق فلاں سیاسی یا لسانی تنظیم سے ہے اور

مجھ پر فلاں كیس ہے اب ضروری ہے كہ آپ كا تعلق واقعی اس تنظیم سے ہے اور مجھ پر

فلاں كیس ہے اب ضروری ہے كہ آپ كا تعلق واقعی اس تنظیم سے ہو اور آپ كا كیس صحیح

ہو تو مكمل تحقیق كے بعد آپ سیاسی پناہ دی جاتی ہے۔