PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => SPSC => Topic started by: iram on May 27, 2009, 09:31:02 PM

Title: ایڈہاک لیکچرارز کی مستقلی کیلئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو سمری ارسال
Post by: iram on May 27, 2009, 09:31:02 PM
ایڈہاک لیکچرارز کی مستقلی کیلئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو سمری ارسال
   
کراچی…صوبائی محکمہ تعلیم نے741ایڈہاک لیکچرارز کی مستقلی کیلئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو سمری ارسال کردی ہے۔سیکریٹری تعلیم سندھ رضوان میمن نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈہاک لیکچرارز کواگست2005 میں تحریری امتحان اور سندھ پبلک سروس کمیشن کی انٹرویو ز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بھرتی کیا گیا تھا ،جبکہ ان کے تجربے و قابلیت اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پروزیرتعلیم سندھ پیرمظہر الحق نے9فروری2009کو سندھ اسمبلی کے باہرانہیں مستقل کرنے کااعلان کیاتھا،جس سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بات ایس پی ایس سی پر منحصر ہے کہ وہ مستقلی کی کارروائی کا آغاز کب سے کرتاہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگرریگولرائزیشن میں تاخیر ہوئی تو31مئی2009کے بعدبھی ایڈ ہاک لیکچرارزکی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔