Author Topic: وزارت اطلاعات و نشریات  (Read 4463 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
وزارت اطلاعات و نشریات
« on: November 15, 2007, 07:45:13 PM »
اس وزارت میں اطلاعات و نشریات كے بہت سے ادارے ہیں جن میں ریڈیو پاكستان ،پاكستان ٹیلی ویژن ،شالیمار ٹیلی ویژن ،روزنامہ پاكستان ٹائمز،مشرق ،مارننگ نیوز،اور ہفت روزہ اخبار خواتین وغیرہ شامل ہیں ۔ان اداروں میں میٹرك پاس نوجوانوںكو بطور كلرك یا ہیلپر بھرتی كیا جاتا ہے ۔ریڈیو پاكستان اور پاكستان ٹیلی ویژن میں ایسے نوجوانوں كے لیے جو مختلف فنون میں مہارت ركھتے ہوں مواقع موجد ہیں ۔مثلا ًاداكاری ،گلوكاری،موسیقی وغیرہ كے شعبوں میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اداكاری ،صداكاری،اور گلوكاری كے لیے پہلے كسی ریڈیو سٹیشن یا ٹیلی ویژن سٹیشن سے رابطہ قائم كركے آواز كا ٹیسٹ دینا پڑتا ہے۔جسے آڈیشن كہتے ہیں ۔آواز كا ٹیسٹ پاس كرنے كے بعد ہی مذكورہ شعبوں میں كام كرنے كا موقع مل سكتا ہے۔