Author Topic: آٹھویں جماعت کا ایک اور پرچہ آئوٹ  (Read 576 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
آٹھویں جماعت کا ایک اور پرچہ آئوٹ
« on: February 10, 2020, 01:44:01 PM »

آٹھویں جماعت کا ایک اور پرچہ آئوٹ
لاہور: پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت ہشتم کے صوبہ بھر میں امتحانات جاری ہیں۔حکومت امتحان میں نقل مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
 حکومت پنجاب نے مختلف اضلاع میں شکایات پر  دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب  نے پورے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ امتحانی سنٹرز کے ارد گرد ماحول اور بوٹی لگانے والے مافیا پر نظر رکھیں۔  محکمہ داخلہ پنجاب  نے یہ نوٹیفیکیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیا ں ہوا میں اڑا دی گئیں،امتحانی سنٹروں میں کھلے عام نقل جاری ہے،اب ریاضی کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا ہے،پنجاب کے 36 اضلاع میں آج ریاضی کا پیپر ہے،ہشتم کلاس کا پیپر وٹس ایپ گروپس میں بھی شئیر کر دیا گیا۔

ریاضی سے پہلےسائنس، اردو اور انگریزی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوا تھا،انشائیہ کے ساتھ ریاضی کی معروضی کی کیز بھی بنا کر آؤٹ کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ  لاہور سمیت پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے مڈل کا امتحان کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔امتحانات کا سلسلہ 24 فروری تک جاری رہےگا۔ 24 فروری کو آخری پیپر اردو کا لیا جائے گا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 25 اور 26 فروری کو ٹیلرنگ، کمپیوٹر،ہوم اکنامکس اور الیکڑیکل کے پریکٹیکل کرائے جائیں گے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42لاہور ایڈیشن مورخہ  10 فروری، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"