Author Topic: فیس اور واجبات كی ادائیگی  (Read 4844 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
فیس اور واجبات كی ادائیگی
« on: December 05, 2007, 06:20:27 PM »
فیس اور واجبات كی ادائیگی

1   كالج میں داخلہ مل جانے كے بعد ہر طالب علم كے لئے لازمی ہو گا كہ وہ مقررہ تاریخوں میں داخلہ فیس ادا كر دے، ورنہ اس كا داخلہ خود بخود كالعدم ہو جائے گا۔

2   كالج كے سالانہ واجبات انہی تاریخوں كو ادا كرنے ہوں گے جو كالج كی انتظامیہ مقرر كرے۔ اگر كوئی طالب علم اپنے واجبات مقرر تاریخوں تك ادا نہیں كرے گا تو اس كا نام كالج سے خارج كر دیا جائے گا۔

3   كلاس سے غیر حاضر رہنے والے طالب علم كو غیر حاضری كا جرمانہ بھی ادا كرنا ہو گا۔

4   امتحان سے غیر حاضر رہنے والے طلبہ كو خصوصی جرمانہ ادا كرنا ہو گا۔

5   كلاس میں غیر حاضری یا بر وقت كالج واجبات ادا نہ كر سكنے كی صورت میں نام خارج كر دیا جائے گا، جو صرف ایك دفعہ متعلقہ استاد كی سفارش پر مبلغ ایك سو روپیہ بطور ری ایڈمشن فیس اور جرمانہ جمع كرانے پر دوبارہ درج كرایا جا سكے گا۔