Author Topic: Argentina  (Read 1735 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Argentina
« on: June 29, 2009, 06:20:37 PM »
ارجنٹائن  Argentina

نام: ارجنٹائن جمہوریہ،
قومی نام:Republica Argentina،
انٹرنیشنل كوڈ:(AR)
رقبہ:1,068,296 مربع میل ﴿2,766,890مربع كلو میٹر﴾
حدود ربعہ: شمال میں بولیویا اور پیراگوائے، مشرق میں یوروگوائے اور برازیل، بلند چوٹیAconcagua ہے جس كی بلندی23,034 فٹ﴿7,021میٹر﴾ ہے

 آبادی:37,812,817﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾
دار الحكومت: بیونس آئرس، انٹرنیشنل كوڈ(BUE) 13,250,000میٹرو ایریا ﴿2000 ئ كے اعداد و شمار﴾
بڑے شہر: كورڈوبا1,200,000روزہ رئیو950,000،مارڈل پلاٹا 900,000، مینڈوزہ،400,000
زبانیں: ہسپانویSpanishسركاری زبان ہے، انگریزی، اٹالین، جرمن، فرانسیسی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں،
مذہب: رومن كیتھولك 92 فیصد، پروٹسٹینٹ2 فیصد، یہودیت2فیصد، دیگر4فیصد،

تعلیم:99فیصد تعلیم یافتہ،
آب و ہوا: جنوبی علاقے دن كو گرم اور رات كو سرد ہوتے ہیں، شمال اور مغربی علاقے گرم خشك ہیں،

قدرتی وسائل: لیڈ، زنك، یٹن، تانبا، خام لوہا، میگانیز، پٹرولیم، یورینیم، صنعتیں: فوڈ پروسیسنگ، موٹر گاڑیاں، اشیائے صرف، ٹیكسٹائلز، كیمیكلز، پیٹرو كیمیكلز، پرنٹنگ، سٹیل،

ایكسپورٹ: كھانے كے مختلف تیل فیئول اینڈ انرجی، سیرلCerealsخوراك، موٹر گاڑیاں

امپورٹ: مشینری اور متعلقہ جدید سامان، موٹر گاڑیاں، كیمیكلز، دھات كی بنی ہوئی اشیائ، پلاسٹك، ٹریڈنگ پارٹنرز: برازیل، مشرقی یورپ كے ممالك اور امریكا،

كرنسی: پیسو

Peso، فی كس سالانہ آمدنی12,900ڈالر

پاسپورٹ كے بغیر ارجنٹائن میں داخل ہونے كے مجاز افراد

ارجنٹائن كے باشندے جو بولیویا، برازیل، چلی، پیراگوائے اور یوروگوائے سے واپس آئیں۔

بولیویا كے جن باشندوں كو شناختی سرٹیفكیٹ جاری كیا گیا ہو اور وہ براہ راست بولیویا سے آئیں۔

اقوام متحدہ كے عملے كو جن كے پاسLaissez-Passerموجود ہو۔

Stateless Persons اور مہاجرین ﴿سیاسی پناہ گزین﴾ جن كو دستاویزات جاری كئے گئے ہوں۔

نیوی كا عملہ اپنی Seaman Bookكے ساتھ داخل ہو سكتا ہے، اگر ڈیوٹی كے دوران سفر كر رہا ہو

داخلہ كی ممانعت:

ارجنٹائن كی حكومت جمہوریہ مولڈووا كے شہریوں كو ملك میں داخل ہونے كی اجازت نہیں دیتی، اور ٹرانزٹ مسافروں كو بھی جہاز سے اترنے كی ممانعت ہے۔

ویزا وارننگ:

ارجنٹائن میں داخل ہونے كے لیے ویزا كی مكمل دستاویزات نہ ہونے كی صورت میں یا ٹرانزٹTransitكے دستاویزات مكمل نہ ہونے كی صورت میں آنے والے مسافروں كو واپس بھیج دیا جائے گا جہاں سے سوار ہوئے ہوں۔ ارجنٹائن كی حكومت ایسی صورت حال كو جرم قرار دیتی ہے اور ایسے مسافروں كو كم از كم 1000 امریكی ڈالر كا جرمانہ كرتی ہے۔ جرمانہ ایسے مسافروں سے وصول نہ ہونے پر ائیر لائن كو ادا كرنا ہو گا جس میں یہ لوگ سوار ہو كر آئے ہوں۔ بعض صورتوں میں حالات كے مطابق ارجنٹائن كی حكومت تین گنا جرمانہ بھی كر دیتی ہے۔

ویزا كے بغیر ارجنٹائن میں داخل ہونے كے مجاز افراد

ارجنٹائن كے شہری

مندرجہ ذیل ممالك كے شہری اپنے پاسپورٹ كے ہمراہ سیاحت كے لیے (Touristic Purposes) بغیر ویزا كے ارجنٹائن میں داخل ہو سكتے ہیں۔

انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، باربڈوس، بیلجیم، بولیویا، برازیل، كینیڈا، چلی، كولمبیا، كوسٹاریكا، كروشیا، قبرص، چیك جمہوریہ، ڈنمارك، ڈومینیكا جمہوریہ، ایكواڈور، ایلسلوا ڈور، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، گریناڈا، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہنڈوراس، ہنگری، آئس لینڈ، آئر لینڈ، اسرائیل، اٹلی، جمیكا، جاپان، كوریا جمہوریہ، لیسٹنٹائن، لیتھو آنیا، لكسمبرگ، ملائشیا، مالٹا، میكسیكو، مناكو، نیدر لینڈ، نیوزی لینڈ، نیكاراگوا، ناروے، پانامہ، پیراگوائے، پیرو، پولینڈ، پرتگال، سان مرینو، سربیا اینڈ مونٹی نیگرو، سنگاپور، سلوواك جمہوریہ، سلووینیا، جنوبی افریقہ، سپین، سینٹ لوئیسا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ٹرینی دادا اینڈ ٹوباگو، تركی، یوروگوائے، ریاست ہائے متحدہ امریكا، ویٹی كن سٹی اور وینزویلا۔

برٹش پاسپورٹ ركھنے والے شہری جن كے پاسپورٹ پر٫٫ British Citizen٬٬ كی تصدیق كی گئی ہو۔

British Dependent Territories Citizen كی تصدیق British Overseas Citizensكے تصدیق شدہ پاسپورٹ ہولڈرز یاBritish National Overseasكے پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا كے 30دنوں تك ارجنٹائن میں بغیر ویزا كے قیام كر سكتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے جو كاروبار كی غرض سے ارجنٹائن آنا چاہیں انہیں90 دنوں تك بغیر ویزا كے ارجنٹائن میں قیام كرنے كی اجازت ہے۔ ان ممالك كے نام یہ ہیں۔

آسٹریلیا، برازیل، چیك جمہوریہ، ہنگری، جاپان، كوریا جمہوریہ، لیتھو آنیا، ملائشیا، نیدر لینڈز، نیوزی لینڈ، پولینڈ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ریاست ہائے متحدہ امریكا۔

ڈپلومیٹك پاسپورٹ ہولڈرز اور سروس پاسپورٹ ہولڈرز مندرجہ ذیل ممالك میں90دنوں تك ارجنٹائن میں بغیر ویزا كے قیام كر سكتے ہیں۔

البانیہ، الجزائر، آرمینیا، ایلسلوا ڈور، آئس لینڈ، انڈیا، اسرائیل، اٹلی، بولیویا، برازیل، بلغاریہ، چلی، كولمبیا، كوسٹاریكا، كروشیا، چیك جمہوریہ، ڈومینیكن جمہوریہ، ایكواڈور، مصر، فرانس، جرمنی، یونان، گوئٹے مالا، گویانا، ہیٹی، ہنڈوراس، ہنگری، جمیكا، جاپان، ملائشیا، مالٹا، میكسیكو، مراكش، نیكاراگوا، پانامہ، پیراگوائے، پیرو، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روسی فیڈریشن، سان مرینو، سربیا اینڈ مونٹی نیگرو، سنگاپور، سلوواك جمہوریہ، سلووینیا، سپین، سینٹ لوئیسا، تھائی لینڈ، ٹرینی دادا اینڈ ٹوباگو، تیونس، تركی، یوكرائن، یوروگوائے، ویٹی كن سٹی، وینزویلا اور ویت نام۔

اخراجات كے لیے مخصوص كرنسی

ارجنٹائن میں قیام كے دوران ہر فرد كے پاس اخراجات كے لیے وافر رقم ہونی ضروری ہے۔ یہ رقم50 امریكی ڈالر یومیہ ہر فرد كے لیے ہونا ضروری ہے۔ اس كے علاوہ ریٹرن ٹكٹ، دستاویزات اور اگلے ملك جانے كے لیے اخراجات پاس ہونا لازمی ہے۔

ٹیكس:

مسافروں سے مندرجہ ذیل ٹیكس وصول كئے جاتے ہیں۔

انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والوں سے 18 امریكی ڈالر فی كس وصول كئے جاتے ہیں۔

یوروگوائے كی فلائٹس سے آنے والوں سے 8 امریكی ڈالر ہر مسافر سے وصول كئے جاتے ہیں۔

علاقائی فلائٹس سے آنے والوں سے 5 امریكی ڈالر ٹیكس وصول كیا جاتا۔

ڈپلومیٹس اور2 سال سے كم عمر كے بچوں سے كوئی ٹیكس وصول نہیں كیا جاتا۔

امیگریشن ٹیكس، انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والوں سے 10 امریكی ڈالر ٹیكس وصول كیا جاتا ہے۔

صحت:

دنیا كے كسی ملك سے آنے والوں كے لیے كسی ہیلتھ كارڈ كی ضرورت نہیں۔

كسٹم:

200سگریٹ،25سگار اور ایك لیٹر شراب اپنے ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

اشیائے خوردنی لے جانے كی ممانعت:

كسی قسم كی لیكوڈ یا خشك اشیائے خوردنی، پھل، پنیر، چٹنیاں لے جانے كی ممانعت ہے۔

كتے بلیاں:

ویٹرنری ڈاكٹر كے سرٹیفكیٹ كے بغیر كسی جانور یا پرندے كو لے جانا منع ہے۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"