پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے انٹر کے سپلیمنٹری پیپرز ملتوی
لاہور:محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے ترجمان نے اعلان کیا ہے ، صوبہ بھر میں امن وامان کی خراب صورت حال کی وجہ سے پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے انٹر کے دو سے تین نومبر کو سپلیمنٹری پیپرز ملتوی کر دیئے گئے ہیں
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق ملتوی پیپرز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ 31 اکتوبر 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کے کیس کے فیصلہ کے خلاف پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورت حال نہایت خراب ہے ۔
یہ خبر حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پریس ریلیز مورخہ یکم نومبر 2018 کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کا اردو ترجمہ محمد نور صدیقی صاحب نے پاک اسٹڈی ویب کے لئے کیا ہے۔