Author Topic: ڈگری کلاسوں کے امتحانات کی تاریخوں میں اچانک تبدیلی، اکتوبر کے بجائے نومبر میں پ  (Read 1645 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
ڈگری کلاسوں کے امتحانات کی تاریخوں میں اچانک تبدیلی، اکتوبر کے بجائے نومبر میں پرچے ہونگے
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ڈگری امحانات کی تاریخوں میں اچانک تبدیلی کردی ہے پرانے شیڈول کے مطابق امتحانات اکتوبر کے وسط سے شروع ہونے تھے اور اس کی با قاعدہ منظوری ڈگری کالجز کے پرنسپلز کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کی صدارت پرووائس چانسلر ڈاکٹر اخلاق احمد نے دی تھی تاہم اب کالجز کے پرنسپلز کو اعتماد میں لئے گئے بغیر ڈگری امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے مطابق ڈگری کے سالانہ امتحانات 2008 کا آغاز 3 نومبر سے ہوگا پہلے مرحلے میں بی اے (پاس) ریگولر اور ایکسٹرنل امتحانات3 نومبر سے ہوں گے۔ بی ایس سی (پاس) کے امتحانات 17 نومبر سے ہوں گے، بی کام ریگولر امتحانات 25 نومبر سے جبکہ بی کام ایکسٹرنل امتحانات 15 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ جبکہ ایسے امیدوار جن کی رجسٹریشن 2002 یااس سے پہلے کی ہے ان کے لئے سالانہ امتحانات 2008 میں شرکت کا یہ آخری موقع ہوگا، اگر وہ فیل ہوگئے تو ان کا رزلٹ منسوخ کردیا جائے گا۔ اعلان میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ سالانہ امتحانات میں شریک امیدواروں کوکسی بھی صورت امتحانی سینٹر کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کوئی طالب علم امتحانات کے دوران کسی غلط یا دوسرے سینٹر میں شریک امتحان ہوا تو اس کا رزلٹ منسوخ کردیا جائے گا۔




شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں