Author Topic: بین الاقوامی اردو کانفرنس:: وائس چانسلر کی اردو کے بجائے انگریزی میں تقریر  (Read 1665 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس:: وائس چانسلر نیلوفر شیخ اردو کے بجائے انگریزی میں تقریر
تمام زبانوں کی ترقی کیلئے تحقیقی ادار ے قائم کئے جائیں ، قائم علی شاہ

   
خیرپور(بیورو رپورٹ)اردو سمیت تمام زبانوں کی ترقی کے لئے ملک بھر میں مزید تحقیقی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ زبان و تہذیب قوموں کی شناخت ہوتی ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں سے عوام میں شعور بیدار ہوگا اور زبانوں کی ترقی کے منصوبے بنانے کی سوچ پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے اردو شعبے نے خیرپور میں بین الاقوامی اردو کانفرنس بلا کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے۔ وہ اسے پاکستان کی مثالی یونیورسٹی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ کراچی سمیت ملک بھر کے طلبہ جدید تعلیم کے حصول کے لئے خیرپور آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ادیب و شاعر قوموں کی زبان ہوتے ہیں۔ وہ دہشت گردی کے خلاف قلم کے ذریعے جہاد کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی پر گولی سے نہیں قلم سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ معاشرہ تعلیم عام کرنے سے بہتر ہوگا اور حکومت اس حوالے سے منصوبے تیار کر رہی ہے۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر نیلوفر شیخ نے اردو کانفرنس میں اردو کے بجائے انگریزی میں تقریر کی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام پڑھ کر سنایا۔



شکریہ جنگ