زکریایونیورسٹی کے زیراہتمام پانچواں سالانہ انٹرپرینورمیلہ کا انعقاد
یونیو رسٹی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے کوشاں ہے :ڈاکٹر طا رق
ملتان: انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام پانچواں سالانہ انٹرپرینورمیلہ کا انعقاد کیاگیا۔ میلہ کا افتتاح مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کیااور نمائشی سٹالز کا معائنہ کیا اور انکے بزنس ماڈلز پر طلبا طالبات سے مختلف سوالات بھی کئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہاکہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے یونیورسٹی اپنے وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کہاکہ اس ادارے میں نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔انٹرپرینور میلہ کے چیف منتظم ڈاکٹر عمران حنیف نے یونٹ کے بنیادی مقاصد پرروشنی ڈالی ۔