Author Topic: انٹر سال اول ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر کی داخلہ فہرست  (Read 1830 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

انٹر سال اول ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر کی داخلہ فہرست
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی داخلہ کمیٹی نے تعلیمی سال 2008-09ء کیلئے فرسٹ ایئر ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کی داخلہ فہرست جاری کردی ہے، جاری ہونے والی داخلہ فہرست کے مطابق نئے تعلیمی سال پر ہوم اکنامکس کے داخلوں میں طالبات کے رجحان میں غیر معمولی کمی ہوئی اور اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 101 داخلے کم دیئے گئے۔ مذکورہ فیکلٹی کیلئے ہوم اکنامکس میں 600 نشستوں پر کل 434 داخلے دیئے گئے جبکہ اتنی ہی طالبات نے داخلوں کیلئے درخواست دی تھی۔ داخلہ فہرست کے مطابق کمپیوٹر سائنس میں 13 میل کالجوں میں 827 طلبا کو داخلے دیئے گئے جبکہ 1210 امیدواروں نے داخلے کیلئے درخواست دی تھی۔
............



شکریہ  جنگ
.................