Author Topic: رضاکارانہ پروگرام کے تحت6 ہزار 400 طلبا نے تربیت حا صل کی،ادیب رضوی  (Read 317 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

رضاکارانہ پروگرام کے تحت6 ہزار 400 طلبا نے تربیت حا صل کی،ادیب رضوی
کراچی: ممتاز معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یوٹی) کے سربراہ پروفیسر ادیب رضوی نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے فلاحی رضاکارانہ پروگرام کا مقصدمعاشرے میں انسانی خدمت و تعظیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،یہ بات انہوں نے ایس آئی یوٹی میں طلباء کے فلاحی رضاکارانہ پروگرام کی تقریب اسناد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ طلباء انسانی خدمت کے لئے اپنا کچھ وقت وقف کریں،انہوں نے ایس آئی یو ٹی کے فلسفہ خدمت مفت علاج عزت نفس کے ساتھ کی فراہمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کو صحت و تعلیم بلکہ مختلف تربیتی مراحل سے روشناس کراتی ہے جس کی بدولت یہ معاشرے کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہی حاصل کرکے اپنی پوری توجہ جذبہ خدمت ، ایثار اور لگن سے لوگوں کی مدد کر نے پر مرکوز کر دیتا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 23جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"