Author Topic: گکھڑ منڈی:پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مار ،والدین پریشان  (Read 297 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گکھڑ منڈی:پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مار ،والدین پریشان
گکھڑ منڈی: پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے لوٹ مار مچا دی رجسٹریشن فیس ،داخلہ فیس اور پیپر فنڈ ز کے نام پر بھاری رقوم وصول والدین پریشان ہو گئے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ پیپر فنڈز کے نام پر 3000روپے سے لے کر 5000روپے وصول کیے جا رہے ہیں بورڈ کی رجسٹریشن فیس 1050روپے ہے لیکن والدین سے 1800روپے وصول کیے گئے نہم،دہم کے امتحان میں آرٹس مضامین کی فیس 600روپے ہے اور سائنس مضامین کی فیس 700روپے ہے جبکہ سکول مالکان 1800روپے سے لیکر 2000روپے تک وصول کر رہے ہیں طلبا سے اضافی فیس وصول کرنے پر والدین پریشان ہو گئے سکول مالکان اضافی فیس وصول کر کے رقم کی رسیدیں بھی نہیں دیتے طلبا کے والدین نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے اضافی پیسے وصول کرنے والے سکولوں کے ملازمین کے خلاف فوری کارر وائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 07 دسمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"