میٹرک جنرل گروپ آرٹس ریگولر وپرائیویٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ہو گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک پارٹ II جنرل گروپ آرٹس کے ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان پیر 14 جولائی کو صبح 9 بجے کیا جائے گا بورڈ کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) شفیع الله قریشی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب نہ ہونے کے باعث پوزیشن ہولڈرز کی تقریب کراچی پریس کلب میں صبح11 بجے ہوگی جس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والے طلباء وطالبات شریک ہوں گے، واضح رہے کہ گزشتہ سال میٹرک بورڈ نے سائنس کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب منعقد نہیں کی تھی ۔ میٹرک بورڈ کے نتائج روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر دیکھے جا سکیں گے۔
شکریہ روزنامہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرک جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کراچی…محمد عسکری…ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر اور پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے2008کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان امتحانات میں سینٹ پیٹرک گرلز ہائی اسکول کی حرا قوی خان نے90.24%لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سینٹ لارن گرلز سیکنڈری اسکول کی ماہ رخ نے90.12%لیکر دوسری اور پی این کارساز گرلز سیکنڈری اسکول کی سادمہ عامر نے89.88%لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ان امتحانات میں شرکت کیلئے 33667امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 32919نے شرکت کی۔ 171امیدوارA1گریڈ، 1584امیدوارAگریڈ، 4326امیدوارBگریڈ، 7076امیدوارCگریڈ،5458امیدوارDگریڈ اور575امیدوارEگریڈ میں پاس ہوئے
شکریہ روزنامہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔