Author Topic: حیدرآباد:امتحانات 20 سے 30 مارچ تک 9 اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے 95 ہزار 904 طل  (Read 2193 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حیدرآباد:امتحانات 20 سے 30 مارچ تک 9 اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے 95 ہزار 904 طلباء و طالبات شریک ہوں گے
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات پروفیسر محسن اتا نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2008-09 ء 20 سے 30 مارچ تک 9 اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے جن میں 95 ہزار 904 طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔ اس سال نویں کلاس میں 85 فیصد تھیوری اور 15 فیصد پریکٹیکل کے ساتھ امتحان تین حصوں ایم سی کیوز‘ شارٹ اور لانگ سوالات پر مبنی ہوگا‘ وہ جمعرات کو بورڈ آفس میں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل حق خورشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نویں اور گیارہویں کلاس کے پرانے امتحانی نظام کو تبدیل کرکے نیا نظام شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں کلاسز کے امتحانات کے لیے 196 سینٹرز 9 اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں جہاں پر دو شفٹوں میں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اور دو بجے سے پانج بجے تک امتحانات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کرکے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے اور امتحان کی نگرانی کے لیے 20 ویجلینس ٹیموں سمیت بورڈ کی اسپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔میرپورخاص : تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات پروفیسر رحیم بخش شیخ نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اپنی مقررہ تاریخ جمعہ 20 مارچ سے ہی منعقد ہوں گے۔ ضلعی ناظمین میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان سے امتحانات کے شیڈول پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ان تینوں اضلاع میں 20 مارچ کو تعطیل کے باوجود میٹرک کے پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔بدین : ضلع ناظم بدین علی انور ہالیپوٹہ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے درمیان تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرکے غیر متعلقہ افراد کے امتحانی مراکز میں داخلے، نقل کرنے اور فوٹو اسٹیٹ اور فیکس مشین کے استعمال اور کسی قسم کے ہتیھیار ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"