PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => PAKISTAN NURSING COUNCIL => Topic started by: sb on June 10, 2009, 08:41:02 AM

Title: بلوچستان نرسنگ ڈائریکٹریٹ اورنرسنگ پوسٹ گریجویٹ کالج کا قیام رواں سال متوقع
Post by: sb on June 10, 2009, 08:41:02 AM

 بلوچستان نرسنگ ڈائریکٹریٹ اورنرسنگ پوسٹ گریجویٹ کالج کا قیام رواں سال متوقع

کوئٹہ : بلوچستان میں نرسنگ ڈائرکٹریٹ اور نرسنگ پوسٹ گریجویٹ کالج رواں سال قائم کردئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری نے بین الاقوامی یوم نرسنگ کے حوالے سے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نرسنگ کے شعبے کو ماضی میں نظرا انداز کیا گیا۔ اس شعبے کو اصل مقام دلانے کے لئے کرپشن ، اجارہ داری اور تعصب سے پاک کرنا ہوگا۔

اس موقعے پر کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والی نرسوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دیگر حصوں میں کام کرنے والی نرسوں کے برابر سہولتیں اور مراعات دی جائیں۔
      شکریہ آج  ٹی وی