Singapore سنگاپور
سنگاپوركا دارالحكومت سنگاپور سٹی ہے۔ لفظ سنگاپور سنسكرت زبان كا ہے جس كے معنی شیر شہر ہے۔ شروع شروع میں سنگاپور ماہی گیروں كی بستی تھا۔ 1891 میں انگریزوں كی آمد كے بعد یہ ایك تجارتی راستہ كے طور پر استعمال ہونے لگا۔ جدید سنگاپور كی بنیاد STANFORD ROFFELS نے ڈالی۔
سنگاپور ایك چھوٹا سا جزیرہ نما ہے۔ جس كے اطرف میں سمندر اور درمیان سے دریا گزرتے ہیں۔
بلند بانگ عمارتوں سے عالی شان ہوٹلوں ڈیپارٹمنٹل سٹوروں اور شاپنگ پلازوں سے بھرا پڑا ہے۔ كسٹم فری پورٹ ہونے كی وجہ سے تمام دنیا كی سب سے بڑی شاپنگ ماركیٹ ہے۔ اگرچہ انگریزی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ مگر سنگاپور كی زبان چینی ہے۔
كیونكہ اكثریت چینی لوگوں كی ہے تمام آبادی كا چھ فیصد ہندوستانی ہیں جو جنوبی ہندوستان سے تعلق ركھتے ہیں۔ جن میں سكھ ، گجراتی شامل ہیں۔ مسلماب بھی آباد ہیں۔ ہندوستانیوں كی زیادہ تر آبادی لٹل انڈیا میں ہے۔ یہیں پر مختلف ہوٹل ، ریستوران اور ہندوستانی مندر ہیں۔ روایتی رسم و رواج سے یہ لوگ رہ رہے ہیں۔
ORCHARD ROAD TO CHAINA TOWN تمام شاپنگ پلازوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹوروں كی جنت ہے۔
MARINO SQUARE ایسا علاقہ جس میں میٹرو اور ٹوكیو جیسے عظیم الشان شاپنگ سٹور واقع ہیں۔ جن كا دعویٰ ہے كہ دنیا كی ہر چیز آپ كو مل سكتی ہے۔ سپر ماركیٹ، ہوٹل، ریستوران، منی سینما اور تھیٹر كی سہولت موجود ہے۔
RAFFLES CITY ایسا علاقہ جس كی عظمت ٣٨ منزلہ ہوٹل ہے۔ جو آراستہ پیراستہ دفتروں، شاپنگ سٹوروں سے بھرا ہوا ہے۔ دنیا كی بلند ترین عمارتوں میں سے ایك ہے اور ساتھ سے دریا كا گزر منظر كو دل فریب بنا دیتا ہے۔ صرف شاپنگ ہی نہیں بلكہ سیاحوں كی جنت بھی كہلانے كے لائق ہے كیونكہ ذوالوجیكل گارڈن، گولڈن منكی،نیشنل میوزیم، بوٹانك گارڈن، جوانك برڈ پارك، ٹائیگر بالم گارڈن، اور بے شمار مندر جن میں آرٹ كے نادر نمونے ، مصوری كے نمونے وغیرہ ہیں۔ اگر آپ جائیں تو ہندوستانی ہوٹل چند ذیل ہیں۔
1. OMAR KHAYANI
55- HILL STREET SINGAPORE 0617
2. MUMTAZ MAHAL
05-22/23 FOR EAST PLAZA O922
3. SHAMIANA RESTOURANT
460- ALEXANDERA ROAD 02-12 BUILDING
4.MOGHUL MOHAL
5.ORCHARD MAHARAJAH
25 CUPPAGE ROAD CUPPAGE FESRACE SINGAPURE
سنگاپور میں جنوری سے مارچ تك مختلف ثقافتی میلے لگتے رہتے ہیں۔ نئے سال كی آمد بڑا جوش و خروش پایا جاتاہے اور بڑے رنگارنگ طریقے سے اس تقریب كو منایا جاتا ہے۔
ORCHARD ROAD مختلف اطراف میں لاتعداد كلبوں، ڈسكو ، پب ، تھیٹر، یورپین كلب، بار سے بھرا پڑا ہے۔ مہنگا ترین شہر ہے۔ كرنسی سنگاپور ڈالر ہے۔ الیكٹرانكس كی مصنوعات سب سے سستی ہیں۔
سنگاپور حكومت كسی بھی مسافر كو سنگاپور كا ویزا دینے سے انكار كر سكتی ہے یا واپس كر سكتی ہے۔
سنگاپور میں مندرجہ ذیل ممالك كے لوگ نہیں آ سكتے۔
كمپوچیا، لاوٕس، ویت نام، جنوبی تائیوان۔
وہ حاملہ خواتین جو چھ سے زیادہ كی حاملہ ہو انہیں پہلے سے داخل ہونے كی اجازت حاصل كرنا ہو گی۔ ورنہ واپس كر دی جائیں گے۔
سنگاپور كے شہری اس سے مستثنیٰ ہیں۔
دنیا كے ہر ملك كا شہری بغیر ویزا كے سنگاپور آ سكتا سوائے اوپر دئیے گئے ممالك كے۔ عام
طور پر چودہ دن كا ON ARRIVAL ویزا دیا جاتا ہے۔ جو درخواست دینے پر بڑھایا جا سكتا ہے۔
یورپین ممالك امریكہ، كینیڈا كے لیے تین ماہ سے چھ ماہ كا ویزا جاری كیا جاتا ہے۔ ویزا سنگاپور ائیر پورٹ پر آنے سے ہی مل جاتا ہے۔ ملك میں آپ جتنی چاہیں كرنسی لا سكتے ہیں۔