Author Topic: Find out more about studying and living in the UK ( فیملی وزٹرز Family Visitors)  (Read 1831 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

فیملی وزٹرز Family Visitors

یہ کتابچہ ان لوگوں کے لیۓ ھے جو یو ۔ کے میں اپنے فیملی ممبر کو ملنے کے لیۓ ویزا جاری کروانا چاھتے ھیں یہ ان چیزوں کی وضاحت کرتا ھے جن کے متعلق ویزا کی درخواست دینے سے پہلے سوچنے کی ضرورت ھے جب آپ درخواست دیتے ھیں تو اس وقت کیا ھوتا ھے اگر آپ کا ویزا نا منظور ھوتا ھے تو آپ کو اپیل کیسے دائر کرنی ھوگی ۔ یہ یو ۔ کے میں سپانسرز کے لیۓ بھی مفید ھے جو یہ چاھتے ھیں کہ ان کے فیملی ممبر یو ۔ کے میں ان سے ملاقات کرنے کے لیۓ آئیں

اس کتابچہ کا پہلا حصہ درخواست پر کاروائی کے متعلق ھے اور وزٹ ویزا کے تمام درخواست دھندگان کے متعلق ھے دوسرا حصہ اپیل کے متعلق ھے صرف مخصوص فیملی ممبر اپیل کرنے کے اھل ھیں اس کتابچہ میں وضاحت کی گئی ھے کہ اس پوائنٹ تک ایک شخص کب پہنچتا ھے

درخواست دینے سے پہلے کافی وقت کی ضرورت ھے

بہت سے کیسز میں ویزا اسی روز جاری کر دیا جاتا ھے جس روز آپ درخواست دیتے ھیں لیکن بعض اوقات بہت زیادہ وقت لگ جاتا ھے ۔ اگر وہ آپ کی درخواست نا منظور کرتے ھیں اور آپ اپیل کرتے ھیں تو اس کے لیۓ بہت سے ھفتے یا اس سے بھی زیادہ عرصہ ویزا جاری کرنے میں لگ جاتا ھے اور اگر آپ کی اپیل منظور ھو جاتی ھے ھم اس کی سفارش کرتے ھیں کہ آپ کو سفر کرنے سے کم از کم 3 ماہ پہلے درخواست دینی چاھیۓ

البتہ بہت دفعہ ایسا ھوتا ھے کہ لوگ بہت جلد سفر کرنا چاھتے ھیں اور بہت زیادہ بیمار رشتہ دار کی عیادت کے لیۓ جانا چاھتے ھیں مثال کے طور پر ، اگر آپ بہت جلد ویزا لینا چاھتے ھیں ھم آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن آپ کو بہت جلد درخواست دینی ھوگی

مزید منصوبہ
درست طور پر فیصلہ کريں کہ آپ کیوں یو ۔ کے آنا چاھتے ھیں بہت سے لوگ مختصر مدت 6 ماہ کے لیۓ وزٹ ویزا لینا چاھتے ھیں اگر آپ زیادہ مدت ٹھہرنا چاھتے ھیں یا کچھ وجوھات کی وجہ سے (جیسا کہ کام کرنے یا شادی کرنے کے لیۓ ) زیادہ مدت ٹھہرنا چاھتے ھیں تو آپ کو مختلف قسم کا ویزا درکار ھو گا اگر آپ نے وزٹ ویزا کے لیۓ اپلائی کیا ھے لیکن آپ کام تلاش کرنا چاھتے ھیں یا آپ یو ۔ کے میں سیٹل ھونا چاھتے ھیں تو ھو سکتا ھے کہ آپ کی درخواست نا منظور ھو جاۓ

آپ کو یو ۔ کے امیگریشن سسٹم کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاھیۓ شروع کرنے سے پہلے آپ کو بہت کچھ جاننا چاھیۓ کہ جب آپ درخواست دیتے ھیں تو اس وقت کیا ھوتا ھے ۔ خاص طور پر ، یہ درخواست پر کاروائی اور امیگریشن قوائد کے متعلق جاننے کے بارے میں آپ کی مدد کرے گا

آپ کو سوچنا ھوگا کہ آپ کو قانونی مشورہ لینا چاھیۓ یا نہیں ۔ اگر آپ نے یہ کتابچہ پڑھ لیا ھے اور اگر آپ کو ابھی تک کچھ شک ھے کہ آپ کو آ گے کیا کرنا ھے تو آپ کو کسی ماھر کی مدد کی ضرورت ھو سکتی ھے مفید مشورہ کی یقین دھانی ھو سکتی ھے اگر آپ کا کیس سادہ ھے تو آپ کو اس کی ضرورت نہیں ھے اگر آپ نے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا ھے تو یقین کر لیں کہ آپ مشہور ایڈوائزر سے مشورہ لے رھیں ھیں

قوائد کو جاننا

قوائد / قانون کی زبان ٹیکنیکل ھے لیکن آپ کو یہ آئیڈیا ھونا چاھیۓ کہ آپ کے لیۓ ان کا کیا مطلب ھے یورپین اکنامک ایریا کے سیٹیزن کے علاوہ ، جو کوئی بھی یو ۔ کے بطور وزٹر آتا ھے اس کو امیگریشن رولز کے رول نمبر 41 کی تسلی کر لینی چاھیۓ

41. ایک شخص جو کہ یو ۔ کے میں بطور وزٹر داخل ھونا چاھتا ھے اس کو مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنی چاھیۓ :

جیسا کہ اس نے بیان کیا ھے کہ وہ حقیقی طور پر محدود مدت کے بطور وزٹر انٹری

 i چاھتا ھے جو کہ 6 ماہ سے تجاوز نہیں کرے گی ؛ اور

جیسا کہ اس نے بیان کیا ھے وہ اپنی وزٹ کی مدت کے ختم ھونے پر یو ۔ کے سے

 ii چلا جانے کا ارادہ رکھتا ھے ؛ اور

یو ۔ کے میں ملازمت لینے کا ارادہ نہیں رکھتا ؛ اور iii

یو ۔ کے میں سامان تیار کرنا یا سروسز مہیا کرنا نہیں چاھتا ، جس میں عوام کو iv

ڈائریکٹ سروسز یا سامان فروخت کرنا شامل ھے

باقاعدہ سکول میں تعلیم حاصل کرنا نہیں چاھتا v

بغیر ملازمت حاصل کیۓ اور پبلک فنڈ کی مدد کے بغیر خود اپنے ذرائع سے اپنے vi

کو یا کسی بھی اپنے ڈیپنڈنٹس کے لیۓ جگہ کا انتظام کر سکتا ھے ؛ یا اپنے بمعہ ڈیپنڈنٹس ، اپنے رشتہ دار یا دوست کے ذریعے کافی جگہ / رھائش کا انتظام کروا سکتا ھے ؛ اور

واپسی یا مزید آگے سفر کے اخراجات پورے کر سکتا ھے v

اپنے ثبوت کو تیار کریں

درخواست دینے سے پہلے آپ کو ثبوت اکٹھے کرنے چاھیۓ یہ ظاھر کرنے کے لیۓ کہ آپ یہ ضروریات پوری کر سکتے ھیں وہ مشورے جن کی پیروی کرنی ھے وہ صرف رھنمائی کے لیۓ ھیں کچھ اور بھی دستاویزات ھیں جو تسلیم کی جا سکتیں ھیں پریشان نہ ھوں اگر آپ وہ تمام مہیا نہیں کر سکتے لیکن آپ یہ تصور نہ کر لیں کہ اگر آپ یہ کرتے ھیں تو آپ کو ویزا مل جاۓ گا

رول نمبر 1 سے 5 تک جو دیۓ گئے ھیں آپ کے وزٹ کی وجوھات کے بارے میں ھیں آپ کو یہ ظاھر کرنا ھوگا کہ آپ صرف وزٹ کرنا چاھتے ھیں اور جیسا کہ آپ نے بیان کیا ھے اس سے زیادہ مدت کے لیۓ آپ نہیں ٹھہریں گے (زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے لیۓ )

اس لیۓ بہت سے کیس میں آپ کو تمام وجوھات کے ثبوت کی ضرورت ھوتی ھے کہ آپ اپنے وزٹ کی مدت ختم ھونے پر ضرور یو ۔ کے چھوڑ جائیں گے دستاویزات جو کہ آپ کی مدد کر سکتے ھیں مندرجہ ذیل ھیں

● اپنے ایمپلائر کی طرف سے چھٹی کی منظوری کا ایک لیٹر اور مخصوص مدت کے لیۓ ملازمت سے غیر حاضر رھنے کے لیۓ چھٹی کی منظوری ۔ لیٹر میں یہ بھی ظاھر کیا گیا ھو کہ اس ایمپلائر کے پاس آپ کتنے عرصہ سے ملازمت کر رھے ھیں اور کون سی ملازمت کر رھے ھیں

● اگر آپ سیلف امپلائیڈ ھیں تو بزنس کا ثبوت اور فنانشل سٹینڈنگ ضروری ھے

● اپنے ملک میں آپ کی اپنی پراپرٹی کا ثبوت

● اگر آپ طالب علم ھیں اپنے سکول یا کالج کی طرف سے ایک لیٹر جس میں آپ کے کورس کے متعلق بیان کیا گیا ھو اس کورس کے شروع ھونے یا ختم ھونے کی تاريخیں اور چھٹیوں کی تاریخیں جن میں آپ یو ۔ کے کا وزٹ کرنا چاھتے ھیں

● یہ آپ کے لیۓ مددگار ثابت ھوگا اگر آپ یہ ظاھر کرتے ھیں کہ آپ فیملی اور سوشل ذمہ داریاں رکھتے ھیں اور آپ واپس آ جائیں گے

● کوئی ٹریول پلان جو آپ نے بنایا ھے اس کا ثبوت

رولز 6 اور 7 آپ کے سفر اور ٹھہرنے کے اخراجات کے متعلق ھیں (گھر واپس آنے کے لیۓ سفر یا اگلی منزل تک کے لیۓ سفر ) آپ یقینا یہ ظاھر کرنے کے قابل ھوں کہ آپ کو کس جگہ ٹھہرنا ھے اور آپ کے پاس ادا کرنے کے لیۓ کافی رقم ھے جبکہ آپ یو ۔ کے میں ھیں ۔ یا آپ کا سپانسر آپ کی مدد کرنے کے لیۓ رضامند اور قابل ھے

یاد رکھیں کہ یو ۔ کے میں رھائش کے اخراجات گھر میں رھائش کے اخراجات سے بہت مختلف ھیں ۔ اگرچہ کچھ مندرجہ ذیل دستاویز آپ کی مدد کر سکتے ھیں

● بہت سے مہینوں کی بنک سٹیٹمنٹ

● اس کے علاوہ دوسری کسی سیونگ کا کوئی ثبوت

● ایک لیٹر جس میں آپ کا سپانسر یو ۔ کے میں آپ کی مدد کرنے کے لیۓ رضامند ھے اور آپ کو ٹھہرنے کے لیۓ جگہ دینے کے لیۓ رضامند ھے آپ کو یہ ظاھر کرنا ھوگا کہ

آپ کا سپانسر آپ کی مدد کرنے کے قابل ھے شائد بنک سٹیٹمنٹ اور پے سلپ مہیا کرنے سے یہ لسٹ ھر چیز کا احاطہ نہیں کرتی لیکن یہ کچھ آئیڈیا مہیا کرتی ھے جو کہ آپ اپنی درخواست میں استعمال کر سکتے ھیں ۔ اگر آپ کے پاس کچھ دوسرے دستاویزات ھیں جو آپ استعمال کرنا چاھتے ھیں تو آپ کا لوکل ویزا سیکشن آپ کو بتاۓ گا کہ کیا وہ ان کو منظور کرتے ھیں

آپ کی درخواست کی تیاری کہاں درخواست دینی ھے

آپ کو اپنے نیشنلٹی کے ملک میں برٹش ڈپلومیٹک پوسٹ کے ویزا سیکشن میں ویزا کے لیۓ درخواست دینی ھوگی یا اس ملک میں جہاں آپ رھائش رکھتے ھیں ۔ برٹش ڈپلومیٹک پوسٹ کا مطلب برٹش ایمبیسی ، ھائی کمشن یا کؤنسلیٹ ھے

چھوٹے درجے کی پوسٹیں ویزا کی درخواستوں پر کاروائی نہیں کرتیں لیکن وہ آپ کو بتا دیں گیں کہ آپ کس جگہ درخواست دیں آپ سٹاف سے فارم وی اے ایف 1 لے سکتے ھیں جو کہ ویزا کا درخواست فارم ھے وزٹرز کے لیۓ فارم مفت دیا جاتا ھے آپ یہ ویب سائٹ یو ۔ کے ویزا سے بھی حاصل کر سکتے ھیں (ایک گورنمنٹ آفس )

مہربانی کر کے فارم کو غور سے پڑھیں اور جو اس کے ساتھ www.ukvisas.gov.uk.

گائیڈنس نوٹس ھیں ان کو غور سے پڑھیں

آپ کو کس چیز کی ضرورت ھوگی

● فارم کی مکمل کاپی

● آپ کا پاسپورٹ (جس کی مدت آپ کے پورے ٹرپ کو کور کرتی ھو )

● اپنے 2 موجودہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف

● لوکل کرنسی میں ویزا فیس جہاں ویزا سیکشن واقع ھے (اگر آپ کی درخواست نا

منظور ھو جاتی ھے تو ھم آپ کو ویزا فیس واپس نہیں کریں گے)

● کوئی دوسری دستاویز جو آپ کے خیال کے مطابق زیر غور لائی جا سکتی ھے

آپ کو شاید یہ دستاویزات خود دینے ھو نگے صرف کچھ ویزا سکیشن پوسٹل اپلیکیشنز لیتے ھیں آپ کا لوکل آفس یہ سب کچھ آپ کو بتا سکتا ھے کہ سسٹم کیسے کام کرتا ھے اور وہ یہ سب کس وقت کر سکتے ھیں

آپ کو فارم کب بھیجنا ھو گا

جب آپ فارم جمع کرتے ھیں اس کو مختصر طور پر چیک کرنا ھوگا ۔ تب وہ

● درخواست منظور کریں گے ؛ یا

● وہ درخواست منظور کرنے سے پہلے آپ کو مزید دستاویز مہیا کرنے کے لیۓ کہیں

گے اگر ایسا ھوتا ھے اس کا یہ مطلب نہیں ھے کہ آپ کا ویزا نا منظور ھو گیا ھے آپ

اس حالت سے بچ سکتے ھیں اگر آپ ان دستاویزات پر پیشگی غور کر لیتے ھیں جن

جن کی آپ کو ضرورت ھوتی ھے ۔ بعض کیس میں آپ یا آپ کے سپانسر کو

سپانسرشپ انڈر ٹیکنگ فارم پر کرنے کے لیۓ کہا جا سکتا ھے اگر ایسا ھوتا ھے تو

ویزا سیکشن آپ کو ایک فارم دے گا اور اس کی وضاحت کرے گا کہ آپ کو کیا کرنا ھے

مزید انکوائری کرنے کے بغیر عام طور پر فیصلہ کیا جا سکتا ھے لیکن بعض اوقات

انٹرویو ضروری ھوتا ھے

دی انٹرویو

اگر آپ کو مکمل انٹرویو کے لیۓ بلایا جاتا ھے تو آپ کو مزید دستاویزات مہیا کرنے کے لیۓ کہا جا سکتا ھے جن کو پہلے بیان کر دیا گیا ھے دستاویزات جن کا ھم نے آپ سے مطالبہ کیا تھا اگر آپ ھمیں مہیا کر دیتے ھیں تو ھم ویزا کی گارنٹی نہیں دیں گے لیکن اس میں مدد کریں گے

اسی طرح انٹرویو کی تیاری کریں جس طرح آپ نے درخواست دینے کی تیاری کی تھی اپنے وزٹ کی وجوھات کا یقین کر لیں اور یہ بھی یقین کر لیں کہ رقم کہاں سے آۓ گی اور آپ کو کہاں ٹھہرنا ھوگا ان وجوھات کا یقین کر لیں کہ آپ کو وزٹ ختم ھونے پر یو ۔ کے کو ضرور چھوڑ دینا ھے

انٹرویو پر اگر آپ کو ترجمان کی ضرورت پڑتی ھے تو آپ کو مہیا کیا جاۓ گا تمام سوالات کے جوابات احتیاط سے اور ایمانداری سے دیں یاد رکھیں آپ سے کچھ ذاتی سوالات اور براہ راست سوالات پوچھے جا سکتے ھیں اگر آپ کسی سوال کو سمجھ نہیں سکتے تو ایسا کہیں ۔ اگر آپ کسی سوال کا جواب نہیں جانتے تو ایسا کہیں ۔ تمام چیزیں سادہ رکھیں اور یہ اندازہ نہ لگائیں کہ وہ کیا سننا چاھتے ھیں اگر آپ گھبرا جاتے ھیں تو وقت لے لیں وہ سمجھ جائیں گے کہ آپ گھبرا گئے ھیں ۔ خاموش رھیں اور یاد رکھیں وہ 10 میں سے 9 آدمیوں کو ویزا جاری کرتے ھیں

اگر وہ یہ خیال کرتے ھیں کہ آپ امیگریشن رولز (نمبر 41 دیکھیں) کی ضروریات پوری نہیں کرتے تو آپ کی درخواست براۓ ویزا نا منظور کردیں گے ۔ ویزا آفیسر آپ کو فیصلہ کی وجوھات کا تحریری جواب دے گا اگر آپ فیملی وزٹر ھیں جیسا کہ یہ یو ۔ کے قانون میں وضاحت کی گئی ھے تو آپ کو ایک اپیل فارم بھی حاصل کرنا ھوگا اور کچھ نوٹس اس فارم کو پر کرنے کے لیۓ

آپ کونٹری لاء سنٹر سے رھنمائی ، مشورہ اور معلومات بھی حاصل کر سکتے ھیں

لاء سنٹر مفت قانونی مشورہ اور نمائندگی مہیا کرتا ھے

اپیلز (درخواستیں)

لاء سنٹر آپ کو اپیل تیار کرنے اور دائر کرنے اور سماعت کے وقت نمائندگی کرے گا آپ کونٹری لاء سنٹر سے رابطہ کر سکتے ھیں یا ٹیلی فون پر ھماری مفت لیگل ایڈوائس لائن پر صبح 10.00 بجے سے لیکر دوپہر 12.00 تک اس نمبر پر رابطہ کریں

76253168 024

کونٹری لاء سنٹر
دی بریج
براڈ گیٹ
کونٹری
سی وی 1 1 این جی

ٹیلی فون : 76223053 024

جیریٹی کمشن میں بطور کونٹری لاء سنٹر رجسٹرڈ :1087312

انگلینڈ اور ویلز میں بطور لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ : 4149673

اگرچہ اس کتابچہ میں دی گئی تمام معلومات درست اور ٹھیک دینے کی ھر ممکن کوشش کی گئی ھے پھر بھی اس کو مکمل اور اتھاریٹیٹو سٹیٹمنٹ نہیں خیال کرنا چاھیۓ اور اس کو قانونی مشورہ نہیں سمجھنا ھوگا ۔ ھم کسی بھی غلط معلومات اور اس کے نتائج کے ذمہ دار نہیں ٹھہراۓ جا سکتے ۔ اس کتابچہ میں ان لوگوں کے لیۓ معلومات درج کی گئی ھیں جو رھائش رکھتے ھیں یا یو ۔ کے کے قانون کے تحت آتے ھیں