Author Topic: ذہنی تندرست طلباء وطالبات روشن مستقل کے ضامن ہیں  (Read 591 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ذہنی تندرست طلباء وطالبات روشن مستقل کے ضامن ہیں
کوئٹہ: صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں طلبا ء و طالبات کی ذہنی نشو و نما کے لئے نہایت ضروری ہیں ذہنی تندرست و توانا طلباء و طالبات ہی روشن مستقبل کے ضامن ہیں
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے فزیکل ٹیچر ز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں رحمت اللہ زہری ، عبدالرحیم مگسی ، عبدالصمد زہری ، شاہ دوست بلیدی ، ظفر اللہ محمد حسنی ، وزیرخان راجانی ، بشیر احمد اور امیر بخش شامل تھے
صوبائی مشیر نے اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے نے کہا کہ طویل عرصہ سے پر و موشن کے منتظر اساتذہ کو بہت جلد ترقی دی جائے گی اساتذہ کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کا حل ہماری اولین ترجیح ہے وفد نے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 30 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"