Author Topic: ڈاکٹر رائوعبدالقیوم کا ذکریا یونیورسٹی کینٹین کی صفائی اور کھانے کا معیار چیک  (Read 827 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈاکٹر رائوعبدالقیوم کا ذکریا یونیورسٹی کینٹین کی صفائی اور کھانے کا معیار چیک
ملتان:جامعہ زکریاکے چیئرمین کیفے ٹیریا کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر رائو عبدالقیوم نے چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم کے ہمراہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز اور ہاسٹلز میں موجود کینٹین ،میس کی صفائی اور کھانے کے معیار کو چیک کرنے کے لیےاچانک دورہ کیا،
 اس دوران چیئرمین نے ناقص صفائی اور کھانے کے معیار بہتر نہ ہونے کی بناء پر میس فاطمہ ہال کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا اور کینٹین فاطمہ ہال ، کینٹین خدیجہ ہال ، میس خدیجہ ہال کے ٹھیکیداروں کو صفائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کی سخت وارننگ جاری کی،
چیئرمین ہال کونسل نے گرلز ہاسٹلز کی صفائی اور انتظامات کا جائزہ لیااور صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سٹاف کوہدایت جاری کیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 26اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"