Author Topic: بچوں میں پڑھنے کے رجحان کو بڑھانے کے لئے موبائل لائبریری کا قیام  (Read 2407 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


بچوں میں پڑھنے کے رجحان کو بڑھانے کے لئے موبائل لائبریری کا قیام
   
نیو یارک (جنگ نیوز)ماضی کے مقابلے میں اب لائبریریوں میں جانے کا رجحان کچھ کم ہوا ہے۔اس لیے ایک ایسی لائبریری بنائی گئی ہے جس کے لیے لوگوں کو جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ خود ہی ان کے پاس پہنچ جاتی ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے قصبے میں بچوں کو وہ تمام کتابیں میسر نہیں ہیں جن کی انہیں ضرورت پڑتی ہے۔ لہٰذا یہ کتابیں انہیں گھرپر فراہم کی جاتی ہیں۔ لائبریری میں وہ سیکڑوں کتابیں موجود ہیں جن کی بچوں کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔اس موبائل لائبریری کا نام واشنگٹن کاوٴنٹی فری لائبریری ہے۔ لائبریری کی منتظم کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو اسکول میں پڑھائی جانے والی کتابوں کے ساتھ دیگر کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائبریری امریکہ کی پہلی لائبریری ہے جو طویل عرصے سے پڑھنے والوں کو ان کی دہلیز پہ خدمات مہیا کررہی ہے۔ یہ لائبریری بچوں کے علاوہ بڑی عمر کے ان افراد تک بھی کتابیں پہنچاتی ہے جو کسی معذوری کے باعث لائبریری میں جانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ ایک بس میں قائم یہ لائبریری جن علاقوں میں یہ سروس مہیا کررہی ہے ، وہاں اس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لائبریری کے منتطمین کا کہنا ہے کہ وہ کتابیں پڑھنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے اس سروس کو مزید بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
شکریہ روزنامہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔