Author Topic: رحمان بابا کے مزار پر بم دھماکے کیخلاف پختون تھنکرز فورم کراچی کا مظاہرہ  (Read 1366 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

   
رحمان بابا کے مزار پر بم دھماکے کیخلاف پختون تھنکرز فورم  کراچی کا مظاہرہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پختون تھنکرز فورم نے پشتو زبان کے عظیم صوفی شاعر رحمن بابا کے مزار پر بم دھماکوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جس میں بم دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوفی ازم میں رحمن بابا کا ایک منفرد مقام ہے پختون معاشرے کیلئے یہ امر بہت افسوسناک ہے کہ پختون سرزمین پر رحمان بابا جیسے درویش کے مزار کو شدت پسندی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ فورم کے ارکان نے رحمن بابا کے مزار پر بم دھماکوں کو صوفیائے کرام کے ساتھ پشتو ادب اور تاریخ پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور اسے امن اور پختون قوم کے خلاف بہت بڑی سازش قرار دیا۔ مقررین نے بزرگ سیاستدان اور قوم پرست رہنما افضل خان لالا کے کردار کو سراہتے ہوئے شدت پسندی کے خلاف ڈٹ جانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افضل خان لالا نے پختون روایات اور شدت پسندی کیخلاف جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر ہمیشہ فخر کیا جائے گا۔ مظاہرین سے قاسم جان، جمعہ گل خٹک، قادر خان ایڈووکیٹ، ایمل خان کانسی، ارشد خان میک، شیرولی بونیری، شمروز خان، رحیم گل نے خطاب کیا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"