Author Topic: سندھ پروفیسرز ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم میں میرٹ دشمنی کا رویہ ترک کرے  (Read 1302 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ پروفیسرز ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم میں میرٹ دشمنی کا رویہ ترک کرے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم میں میرٹ دشمنی کا رویہ ترک کرے۔ ماضی میں ایڈہاک ملازمین کی بھرتی کے مخالفین اب سندھ پبلک سروس کمیشن سے ایڈہاک لیکچرارز کی بھرتیوں کے انٹرویو میں فیل ہونے والے 29 امیدواروں کو زبردستی کامیاب قرار دلوانا چاہتے ہیں جو میرٹ اور اہلیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ سپلا کا یہ کام نہیں کہ وہ میرٹ پر ہونے والی بھرتیوں کی موجودہ حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرے اور اس سلسلے میں غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کرے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت بھی 2000 لیکچرارز کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان خالی اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا تعلیم کے ساتھ بہت مذاق ہوچکا جس کا نتیجہ آج سامنے ہے۔ تدریسی پیشہ سے وابستہ اساتذہ اور لیکچرارز کی بھرتی میرٹ پر کرنے کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے اور تدریسی عمل میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لانے کے لئے سیکریٹری تعلیم کو ہدایات جاری کردی ہیں اور ذمہ دار لیکچراروں کو کہا ہے کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔
شکریہ جنگ