Author Topic: فیكلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز  (Read 2108 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
فیكلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز

قائم مقام ڈین پروفیسر ڈاكٹر انعام الحق جاوید

فیكلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز 1982ئ میں قائم ہوہی۔ ابتدائ میں

اس كے چند شعبے تھے، مگر وقت كے ساتھ ساتھ ان مین اضافہ ہوتا رہا۔ آج یہ

فیكلٹی شعبوں كی تعداد كے حوالے سے یورنیورسٹی كی سب سے بڑی

فیكلٹی ہے۔ شعبوں كی تعداد 13 ہے جن میں: بزنس ایڈمنسٹریشن، كامرس،

اكنامكس، انگلش لینگویج اینڈ اپلائیڈ لنگوسٹكس، تاریخ پاكستان سٹڈیز، اردو،

ابلاغیات، پاكستانی زبانیںُ اقبالیات، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،

سوشیالوجی ﴿سوشل ورك اینڈ پاپولیشن اسٹڈیز﴾ اور ویمن اسٹڈیز شامل

ہیں۔

ملك میں اعلی تعلیم اور تحقیق كے فروغ كی حكومتی پالیسی پر عمل كرتے

ہوئے اوپن یونیورسٹی كی اس فیكلٹی نے گزشتہ تین برسوں میں خاصی پیش

رفت كی ہے۔ فیكلٹی كے تعلیمی پروگراموں میں: پی ایچ ڈی اقبالیات، پی ایچ

ڈی اردو، پی ایچ ڈی اكنامكس، ایم فل اقبالیات، ایم فل اردو، ایم فل

اكنامكس، ایم فل ابلاغیات، ایم فل پاكستانی زبانیں و ادب، ایم بی اے  ایم بی

اے انفارمیشن ٹیكنالوجی، كامن ویلتھ آف لرننگز ایم بی اے  ایم پی اے، ایم اے

ٹیفل، ایم ایس سی پاكستان اسٹڈیز، ایم ایس سی اكنامكس، ایم ایس سی

ویمن اسٹڈیز، ایم ایس سی سوشیالوجی، ایم ایس سی ابلاغیات، ایم اے

ہسٹری، ایم اے اردو، ایم ایل آئی ایس ﴿ماسٹر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن

سائنسز﴾، ڈپلومہ ان ٹیفل، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ﴿ابلاغیات﴾، پوسٹ

گریجویٹ ڈپلومہ ﴿ویمن اسٹڈیز﴾، بی بی اے ﴿بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن﴾،

بی اے ﴿جنرل، ڈیزاہن، فائن آرٹ﴾، سرٹیفكیٹ ﴿لائبریرین شپ﴾، ایچ ایس ایس

سی ﴿جنرل  آئی كام﴾، ایس ایس سی ﴿جنرل﴾ كے علاوہ بی بی اے  بی بی

اے آنرز، بی ایل آئی ایس اور بی اے ابلاغ عامہ جیسے پیشہ ورانہ نوعیت كے

پروگرام بھی شامل ہیں جن میں ہر سال ملك بھر سے لاكھوں كی تعداد میں

طلبہ داخلہ لیتے ہیں۔ علاوہ اویں اطلاقی لسانیات اور تاریخ كے مضامین میں ایم

فل اور پاكستانی زبانوں كے ڈسپلن میں پی ایچ ڈی كے پروگرام پیش كرنے كے

منصوبے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔

اگرچئ نئے سٹاف كی تقرری كا منصوبہ زیر غور ہے، ت اہم فیكلٹی صرف 52

اساتذہ كی مدد سے ایف اے، بی اے، اور پوسٹ گریجویٹ سطح كے 248

كورسز پیش كر رہی ہے۔

فیكلٹی كے ماسٹر لیول كے چھ پروگراموں میں داخلوں كی تعداد سو فیصد بڑذ

گئی ہے۔ داخلے كے اس بڑھتے ہوئے رحجان كو مدنظر ركھتے ہوئے یونیورسٹی،

فیكلٹی كے مضامین میں مزید تنوع پیدا كرنے كے لئے ملٹی میڈیا سے بھی زیادہ

سے زیادہ استفادہ كرنے كی كوششیں جاری ہیں تاكہ اكسیویں صدی كے

چیلنجز كا مقابلہ كیا جا سكے۔د