Author Topic: شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ  (Read 1121 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ
« on: August 29, 2009, 03:27:29 PM »
شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ

شاہ ولی اللہ  اٹھارھویں صدی كے مجدد تھے۔ آپ 2 فروری 1703ئ كو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ كا نام احمد اور لقب شاہ ولی اللہ   تھا۔ شاہ ولی اللہ  نے اپنی تحریك كا آغاز اس وقت كیا جب ہر طرف نا امیدی اور مایوسی كے سائے لہرا رہے تھے۔ آپ نے ہندوستان سے باہر كے علاقوں كا دورہ كیا اور اسلامی حكومت كو مستحكم كرنے كی كوشش كی۔ آپ نے نجیب الدولہ كو خط لكھا كہ وہ مسلمانوں كا ساتھ دیں۔ وہ یہ جان چكے تھے كہ سكھ اور مرہٹے مسلمانوں كے دشمن ہیں۔ آپ نے احمد شاہ ابدالی كو ہندوستان پر حملے كی ترغیب دی۔

آپ نے مسلمانوں كو جہاد فی سبیل اللہ كی دعوت دی كیونكہ اس سے پہلے مسلمان آپس كی خانہ جنگیوں اور ریشہ دوانیوں سے بہت نقصان اٹھا چكے تھے۔ آپ نے انہیں اسلامی فوج میں شامل ہونے كی بھی تلقین كی۔

آپ نے مسلمانوں كو سیاسی طور پر متحد كرنے كے ساتھ ساتھ دینی خدما ت بھی جاری ركھیں۔ آپ نے قرآن مجید كا ترجمہ كیا جو ٫٫ فتح الرحمن فی ترجمتہ القرآن٬٬ كے نام سے مشہور ہے۔ آپ حدیث كے ماہر استاد مانے جاتے تھے۔ آپ نے مجموعہ احادیث موطا كی عربی اور فارسی میں شرح لكھی جسے ٫٫ المسویٰ٬٬ اور ٫٫ المصفیٰ٬٬ كہتے ہیں۔

جہاں آپ نے سیاسی اور دینی خدمات انجام د یں وہاں آپ نے معاشرتی برائیوں كو دور كرنے كی بھی كوشش كی۔ یہی وجہ ہے كہ مدرسہ رحیمیہ سے كئی اصلاحی تحریكوں نے جنم لیا۔